فلائی جناح کا پہلا بالکل نیا ایئربس اے 320 طیارہ کراچی پہنچ گیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "فلائی جناح کا پہلا بالکل نیا ایئربس اے 320 طیارہ کراچی پہنچ گیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق برانڈ نیو طیارہ پاکستانی رجسٹریشن نمبر AP-BQA کے ساتھ فرانس کے شہر ٹولوز میں واقع ایئربس کے ہیڈکوارٹرز سے فیری فلائٹ کے ذریعے کراچی پہنچا۔
- یہ کسی نجی پاکستانی ایئرلائن کے بیڑے میں شامل ہونے والا پہلا بالکل نیا طیارہ ہے۔
- ذرائع کے مطابق 10 نومبر کو مختلف مراحل مکمل کرنے کے بعد طیارے کو بیرون ملک سے پاکستان منتقلی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): پاکستانی نجی ایئرلائن فلائی جناح کا بالکل نیا ایئربس A320neo طیارہ کراچی پہنچ گیا، کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے طیارے کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق برانڈ نیو طیارہ پاکستانی رجسٹریشن نمبر AP-BQA کے ساتھ فرانس کے شہر ٹولوز میں واقع ایئربس کے ہیڈکوارٹرز سے فیری فلائٹ کے ذریعے کراچی پہنچا۔ طیارے کا مینوفیکچرر سیریل نمبر 13606 ہے جس میں CFM LEAP-1A26 انجن نصب ہیں۔
یہ کسی نجی پاکستانی ایئرلائن کے بیڑے میں شامل ہونے والا پہلا بالکل نیا طیارہ ہے۔ طیارے نے 2 نومبر کو ٹولوز میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کی تھی جو 2 گھنٹے 2 منٹ جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق 10 نومبر کو مختلف مراحل مکمل کرنے کے بعد طیارے کو بیرون ملک سے پاکستان منتقلی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





