کراچی یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیپا تک بند

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیپا تک بند"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ٹریفک پولیس کے مطابق ترقیاتی کام آج صبح 7 بجے شروع ہوگا، جیل چورنگی سے نیپا جانے والی ٹریفک متبادل راستے سے گزرے گی۔
- ٹریفک ایڈوائزری میں ڈائیورژن اور متبادل راستوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
- جیل چورنگی سے مین یونیورسٹی روڈ کے راستے نیپا جانے والی ٹریفک کو نیپا سے حسن اسکوائر کی جانب آنے والی سڑک پر ڈبل ٹریک کے ذریعے گزارا جائے گا، مذکورہ ٹریفک مچھلی کٹ کے سامنے سے گزرتے ہوئے دوبارہ مین یونیورسٹی روڈ، نیپا کی جانب معمول کے مطابق روانہ ہو سکے گی۔
- حسن اسکوائر برج سے یوٹرن لے کر مین یونیورسٹی روڈ کے ذریعے نیپا جانے والی ٹریفک کے لیے برج پر یوٹرن بند رہے گا، مذکورہ ٹریفک کو سیدھا غریب آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا، جہاں سے شہری یوٹرن لے کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکیں گے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی میں ترقیاتی کام کے باعث کراچی یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیپا تک بند کردی گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ترقیاتی کام آج صبح 7 بجے شروع ہوگا، جیل چورنگی سے نیپا جانے والی ٹریفک متبادل راستے سے گزرے گی۔
ٹریفک ایڈوائزری میں ڈائیورژن اور متبادل راستوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
جیل چورنگی سے مین یونیورسٹی روڈ کے راستے نیپا جانے والی ٹریفک کو نیپا سے حسن اسکوائر کی جانب آنے والی سڑک پر ڈبل ٹریک کے ذریعے گزارا جائے گا، مذکورہ ٹریفک مچھلی کٹ کے سامنے سے گزرتے ہوئے دوبارہ مین یونیورسٹی روڈ، نیپا کی جانب معمول کے مطابق روانہ ہو سکے گی۔
حسن اسکوائر برج سے یوٹرن لے کر مین یونیورسٹی روڈ کے ذریعے نیپا جانے والی ٹریفک کے لیے برج پر یوٹرن بند رہے گا، مذکورہ ٹریفک کو سیدھا غریب آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا، جہاں سے شہری یوٹرن لے کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکیں گے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ دورانِ سفر متبادل راستے اختیار کریں، ٹریفک پولیس ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے موجود رہے گی۔
ٹریفک سے متعلق کسی بھی رہنمائی یا ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





