جینسن ہوانگ سکینڈل، ’جاسوسی کی ملزمہ چینی خاتون‘ نے تائیوان کے آٹھ دورے کیے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جینسن ہوانگ سکینڈل، ’جاسوسی کی ملزمہ چینی خاتون‘ نے تائیوان کے آٹھ دورے کیے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں تائیوان کے ایک حکومتی وزیر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چینی خاتون نے 2024 اور 2025 کے دوران تائیوان کے آٹھ دورے کیے۔
- تائیوان دنیا میں سیمی کنڈکٹر چِپس بنانے والی کمپنیز کے لیے ایک اہم مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور چین کے درمیان تزویراتی مقابلے کا اہم میدان بھی ہے اور چین اس خودمختار جزیرے پر ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔
- امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نیوڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ نے شادی کے باوجود ایک خاتون سے تعلقات رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔
- اطلاعات کے مطابق اس خاتون کا نام ایلس ہوانگ ہے، جو سنگاپور کی کمپنی میگاسپیڈ کی سابق عہدیدار ہیں۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): امریکی کمپنی این ویڈیا کے بانی کے ساتھ مبینہ تعلقات کے دوران چین کے لیے جاسوسی کے الزام کا سامنا کرنے والی خاتون نے پچھلے دو سال میں آٹھ بار تائیوان کا سفر کیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں تائیوان کے ایک حکومتی وزیر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چینی خاتون نے 2024 اور 2025 کے دوران تائیوان کے آٹھ دورے کیے۔
تائیوان دنیا میں سیمی کنڈکٹر چِپس بنانے والی کمپنیز کے لیے ایک اہم مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور چین کے درمیان تزویراتی مقابلے کا اہم میدان بھی ہے اور چین اس خودمختار جزیرے پر ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نیوڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ نے شادی کے باوجود ایک خاتون سے تعلقات رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس خاتون کا نام ایلس ہوانگ ہے، جو سنگاپور کی کمپنی میگاسپیڈ کی سابق عہدیدار ہیں۔ امریکی حکام کو شبہ ہے کہ وہ چینی انٹیلی جنس اداروں کے لیے کام کر رہی تھیں۔
دوسری جانب چین نے جاسوسی کے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔
تائیوان کی مین لینڈ افیئرز کونسل کے وزیر چیو چُوئی چینگ نے قانون سازوں کو بتایا کہ ایلس ہوانگ، جنہیں ہوانگ لی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہانگ کانگ کے پاسپورٹ پر معمول کے کاروباری دورے کے اجازت نامے کے تحت تائیوان آئیں۔ اس وقت ان کے دورے سے متعلق کوئی غیر معمولی سکیورٹی خدشات سامنے نہیں آئے تھے۔
چیو چُوئی چینگ سے پارلیمان میں ایلس ہوانگ کے تائیوان کے دوروں اور نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ میں پوچھا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ نے 2024 کے اوائل میں ہی تائیوان کو ایلس ہوانگ کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مین لینڈ افیئرز کونسل کو ایسی کوئی متعلقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔
ان کے مطابق ’اگر ایسی اطلاع ملتی تو حکام ان کی تائیوان آمد پر سکیورٹی جانچ پڑتال اور سرحدی نگرانی سخت کر دیتے۔‘۔
انہوں نے سرکاری ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلس ہوانگ نے 2024 میں تین اور 2025 میں پانچ مرتبہ تائیوان کا دورہ کیا۔
انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ رواں سال ان کی تائیوان آمد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
چیو چُوئی چینگ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسی کوئی اہم خفیہ معلومات ہوتیں جن سے یہ ظاہر ہوتا کہ ایلس ہوانگ تائیوان کے لیے خطرہ ہیں تو حکام انہیں خصوصی نگرانی کی فہرست میں ضرور شامل کرتے۔
ان کے مطابق ’جہاں شبہ ہو وہاں سکیورٹی جانچ پڑتال مزید سخت کر دی جاتی ہے اور اگر کسی شخص سے متعلق سکیورٹی خدشات ہوں تو اسے ہرگز ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔‘۔
یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد تائیوان کی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی ادارے اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔
مئی 2025 میں کمپیوٹیکس کی نمائش کے موقع پر جینسن ہوانگ نے تائی پے کے ایک چینی ریستوران میں عشائیے کا اہتمام کیا تھا، جہاں ایلس ہوانگ بھی موجود تھیں۔
اس وقت کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی کوریج کر رہے ہیں اور جینسن ہوانگ اور گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ایلس ہوانگ نمائش میں شریک مہمانوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





