کوشش کریں گے معدنیات کو خام شکل میں بیرون ملک نہ بھیجا جائے، وزیراعظم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کوشش کریں گے معدنیات کو خام شکل میں بیرون ملک نہ بھیجا جائے، وزیراعظم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026ء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان منرلز کانفرنس میں شریک عالمی سرمایہ کاروں اور مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں، فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم کا معدنیاتی ایجنڈا کو قومی معاشی وژن کا مرکزی حصہ بنانے میں اہم کردار ہے۔
- ان کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں سے تعطل کا شکار ریکوڈک منصوبہ عملی تکمیل اورآپریشنل مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے، ریکوڈک منصوبہ دنیا کے تانبے اور سونے کے بڑے غیر استعمال شدہ ذخائر میں سے ایک ہے، وہ دن دور نہیں جب معدنی وسائل کو ملکی ڈاوٴن اسٹریم انڈسٹری کیلئے بروئے کار لائیں گے۔
- وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرک کمپنی کا پاکستان پر اعتماد برقرار رکھنے پر شکر گزار ہوں، گولڈ مین سکس کی پیشگوئی ہے کہ 2075ء تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے، انشا اللہ 2050ء سے بھی پہلے پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔
- شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان صرف خام معدنیات نکال کر بیرون ملک بھیجنے کا خواہاں نہیں بلکہ معدنیات کو نکالنا، پاکستان میں پراسیس اور تیار کرکے برآمد کرنا ہے، سفر مشکل ضرور ہے لیکن ہم پر عزم ہیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، قیمتی معدنی وسائل ملکی صنعتوں کیلئے استعمال ہوں گے، پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل کو خام شکل میں بیرون ملک بھیجنا بند کرنا ہے۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026ء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان منرلز کانفرنس میں شریک عالمی سرمایہ کاروں اور مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں، فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم کا معدنیاتی ایجنڈا کو قومی معاشی وژن کا مرکزی حصہ بنانے میں اہم کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں سے تعطل کا شکار ریکوڈک منصوبہ عملی تکمیل اورآپریشنل مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے، ریکوڈک منصوبہ دنیا کے تانبے اور سونے کے بڑے غیر استعمال شدہ ذخائر میں سے ایک ہے، وہ دن دور نہیں جب معدنی وسائل کو ملکی ڈاوٴن اسٹریم انڈسٹری کیلئے بروئے کار لائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرک کمپنی کا پاکستان پر اعتماد برقرار رکھنے پر شکر گزار ہوں، گولڈ مین سکس کی پیشگوئی ہے کہ 2075ء تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے، انشا اللہ 2050ء سے بھی پہلے پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان صرف خام معدنیات نکال کر بیرون ملک بھیجنے کا خواہاں نہیں بلکہ معدنیات کو نکالنا، پاکستان میں پراسیس اور تیار کرکے برآمد کرنا ہے، سفر مشکل ضرور ہے لیکن ہم پر عزم ہیں، مساوی اور منصفانہ شراکت داری پاکستان اور سرمایہ کار دونوں کیلئے فائدہ مند ہے، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع اور پالیسیوں میں تسلسل فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی توقعات پرپورا اترنے کیلئے طریقہ کار کو آسان بنایا جارہا ہے، لائسنس اور معاہدوں کے اجرا میں مکمل شفافیت یقینی بنائیں گے، نیشنل منرل ڈیٹاسینٹر اور ارضیاتی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے مستند معلومات فراہم ہوں گی، سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





