آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بلال عباسی کا کہنا ہے کہ ایس اے پی پروگرام کے تحت 2500 نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ ویمن انکیوبیشن پروگرام کے ذریعے خواتین کے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
- بلال عباسی نے کہا کہ نوجوان اپنے آئیڈیاز کو عملی مصنوعات میں تبدیل کریں، کیونکہ مقامی سطح پر عالمی معیار کی ٹیکنالوجی مصنوعات کی تیاری ہی پاکستان کی معاشی ترقی اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی حکومت نے آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک میں فائبر کنکشنز اور ہاوٴس پاسز کی تعداد بڑھانے کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے فائبرائزیشن کے منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے اگنائیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے فروغ، نوجوانوں کو جدید مہارتوں کی فراہمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اگنائٹ نے متعدد منصوبے شروع کر دیے ہیں، ڈیجی اسکلز پلیٹ فارم پر اب تک 58 لاکھ رجسٹریشنز ہوچکی ہیں، جبکہ سیمی کنڈکٹر، چپ ڈیزائننگ، گیمنگ اور اینیمیشن کے شعبوں میں بھی نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے، فیوچر لیبز کے نام سے ایک پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے، جو چوتھی سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کو پروجیکٹ بیسڈ لرننگ کے ذریعے عملی تعلیم فراہم کرنے کیلئے بھی جلدفیوچر لیبز کے نام سے ایک پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔ بلال عباسی کا کہنا ہے کہ ایس اے پی پروگرام کے تحت 2500 نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ ویمن انکیوبیشن پروگرام کے ذریعے خواتین کے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اگنائٹ چوتھی سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے فیوچر لیبز اور خودمختار مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے نیشنل اے آئی انوویشن ہب پر بھی کام کر رہا ہے۔
بلال عباسی نے کہا کہ نوجوان اپنے آئیڈیاز کو عملی مصنوعات میں تبدیل کریں، کیونکہ مقامی سطح پر عالمی معیار کی ٹیکنالوجی مصنوعات کی تیاری ہی پاکستان کی معاشی ترقی اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بن سکتی ہے،سینٹر آف ایکسیلینس فار گیمنگ اینڈ اینیمیشن کے نام سے پانچ سالہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت پری پروڈکشن، پروڈکشن، پوسٹ پروڈکشن، یونٹی، اَن ریل اور تھری ڈی ماڈلنگ سمیت چھ مختلف ٹیکنالوجیز میں کم از کم 10 ہزار افراد کو تربیت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے پہلے سال کے دوران تقریباً دو ہزار افراد تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





