خیبر پختونخوا کے 124 اسپتالوں کو سولرائز کیا جائے گا، مشیر صحت جوہر نگار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "خیبر پختونخوا کے 124 اسپتالوں کو سولرائز کیا جائے گا، مشیر صحت جوہر نگار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پشاور میں بریفنگ کے دوران صوبائی مشیر صحت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 200 سے زائد اسپتال برسوں سے بند پڑے ہیں۔
- انہوں نے کہا کہ 4 کروڑ آبادی کے لیے صحت کے شعبے میں 30 ہزار 697 اہلکار تعینات ہیں، آبادی کے تناسب سے 18ہزار کے بجائے 64 ہزار بستروں کی ضرورت ہے۔
- جوہر نگار نے مزید کہا کہ صوبے کے 124 اسپتالوں کو سولرائز کیا جائے گا، 25 اضلاع کے اسپتالوں کے لیے طبی آلات کی خریداری پر 2 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
- اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ ختم نہیں کریں گے، اس کی خامیوں کو دور کریں گے۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): مشیر صحت خیبرپختونخوا جوہر نگار نےکہا ہے کہ صوبے کے 124 اسپتالوں کو سولرائز کیا جائے گا۔
پشاور میں بریفنگ کے دوران صوبائی مشیر صحت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 200 سے زائد اسپتال برسوں سے بند پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 کروڑ آبادی کے لیے صحت کے شعبے میں 30 ہزار 697 اہلکار تعینات ہیں، آبادی کے تناسب سے 18ہزار کے بجائے 64 ہزار بستروں کی ضرورت ہے۔
جوہر نگار نے مزید کہا کہ صوبے کے 124 اسپتالوں کو سولرائز کیا جائے گا، 25 اضلاع کے اسپتالوں کے لیے طبی آلات کی خریداری پر 2 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ ختم نہیں کریں گے، اس کی خامیوں کو دور کریں گے۔
صوبائی مشیر صحت نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حیات آباد میں بچوں کے اسپتال کےلیے 1462 ملین روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 5 ڈویژن میں بریسٹ کینسر سینٹرز کے قیام کےلیے وفاق 850 ملین روپے فراہم کرے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





