عالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کی معاونت سے بننے والے منصوبے اسٹار واش ون سے سندھ کے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
- سندھ میں 5 سال سے کم عمر کے نصف سے زیادہ بچے قد کی کمی کا شکار ہیں، جس کی وجہ ناقص پانی اور صفائی ہے، جو بچوں میں اسہال اور غذائی کمی کی بڑی وجہ ہے۔
- اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت سولر سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم لگائے جائیں گے، جس سے پانی میں آلودگی کو نصف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
- اعلامیے کے مطابق 80 فیصد دیہی برادریوں کو پیشہ ورانہ واٹر سروس سے جوڑا جائے گا، منصوبہ بچوں میں قد کی کمی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): عالمی بینک نے سندھ میں صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کے منصوبوں کے لیے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کی معاونت سے بننے والے منصوبے اسٹار واش ون سے سندھ کے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
سندھ میں 5 سال سے کم عمر کے نصف سے زیادہ بچے قد کی کمی کا شکار ہیں، جس کی وجہ ناقص پانی اور صفائی ہے، جو بچوں میں اسہال اور غذائی کمی کی بڑی وجہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت سولر سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم لگائے جائیں گے، جس سے پانی میں آلودگی کو نصف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 80 فیصد دیہی برادریوں کو پیشہ ورانہ واٹر سروس سے جوڑا جائے گا، منصوبہ بچوں میں قد کی کمی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





