امریکا میں فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے باوجود 2 ہزار پروازیں منسوخ؛ ہزاروں مسافر پھنس گئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا میں فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے باوجود 2 ہزار پروازیں منسوخ؛ ہزاروں مسافر پھنس گئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکا گزشتہ 25 برس کے طویل ترین ملک گیر فضائی گراؤنڈ اسٹاپ کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔
- اس بحران کے باعث نہ صرف عام مسافر متاثر ہوئے بلکہ پیشہ ورانہ اور کالجوں کی کھیلوں کی ٹیموں کو بھی اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے متبادل سفری انتظامات کرنا پڑے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حکام کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں نئی ٹیکنالوجی شامل کرنے کے دوران پرانے مواصلاتی آلات پر اضافی دباؤ پڑا جس کے نتیجے میں رابطوں اور ریڈار کے نظام میں وقفے وقفے سے خرابیاں پیدا ہوئیں۔
- اس تکنیکی خرابی کے باعث امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کو ملک بھر میں پروازوں کی آمدورفت چار گھنٹے سے زائد وقت کے لیے روکنا پڑی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشنز شدید متاثر ہیں ہفتے کے روز بھی 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ہزاروں مسافروں کو ایئرپورٹس پر مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکا گزشتہ 25 برس کے طویل ترین ملک گیر فضائی گراؤنڈ اسٹاپ کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔
اس بحران کے باعث نہ صرف عام مسافر متاثر ہوئے بلکہ پیشہ ورانہ اور کالجوں کی کھیلوں کی ٹیموں کو بھی اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے متبادل سفری انتظامات کرنا پڑے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حکام کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں نئی ٹیکنالوجی شامل کرنے کے دوران پرانے مواصلاتی آلات پر اضافی دباؤ پڑا جس کے نتیجے میں رابطوں اور ریڈار کے نظام میں وقفے وقفے سے خرابیاں پیدا ہوئیں۔
اس تکنیکی خرابی کے باعث امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کو ملک بھر میں پروازوں کی آمدورفت چار گھنٹے سے زائد وقت کے لیے روکنا پڑی۔
جمعے کی رات مشرقی امریکی وقت کے مطابق تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر گراؤنڈ اسٹاپ ختم کردیا گیا تھا، جس کے بعد محدود تعداد میں اندرون ملک پروازیں روانہ ہوئیں، تاہم فضائی نظام فوری طور پر معمول پر نہیں آسکا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





