پرانی تانبے کی تاروں کی تبدیلی امریکہ میں فضائی افراتفری کی وجہ بنی: ٹرمپ انتظامیہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پرانی تانبے کی تاروں کی تبدیلی امریکہ میں فضائی افراتفری کی وجہ بنی: ٹرمپ انتظامیہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے باعث امریکہ بھر میں پروازوں کی روانگی معطل رہی، جس سے ہوائی اڈوں پر شدید افراتفری پیدا ہوئی اور لاکھوں مسافر متاثر ہوئے۔
- نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر اپنی پرواز کے انتظار میں موجود 48 سالہ لیزا بیرائیڈ نے کہا کہ ’تھکن، مایوسی اور پریشانی سب کچھ ایک افراتفری کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
- فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے سربراہ برائن بیڈفورڈ کے مطابق جمعے کو 12 ہزار پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ سنیچر کا بھی تقریباً چار سے پانچ ہزار پروازوں کے منسوخ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
- واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیڈفورڈ نے امریکی مسافروں سے معذرت کی اور کہا کہ اتوار کے اختتام تک نظام مکمل طور پر معمول پر آنے کی توقع ہے۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): امریکہ میں ملک گیر فضائی تعطل کے بعد پروازیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، تاہم ہزاروں مسافروں کو تاخیر اور منسوخیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس بحران کی وجہ پرانی تانبے کی مواصلاتی تاروں کو تبدیل کرنے کے دوران پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو قرار دیا ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے باعث امریکہ بھر میں پروازوں کی روانگی معطل رہی، جس سے ہوائی اڈوں پر شدید افراتفری پیدا ہوئی اور لاکھوں مسافر متاثر ہوئے۔ بعض مسافروں کو روانگی سے چند لمحے قبل طیاروں سے واپس اتار دیا گیا جبکہ ایئرلائن کے عملے کے پاس بھی صورتحال سے متعلق مکمل معلومات موجود نہیں تھیں۔
نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر اپنی پرواز کے انتظار میں موجود 48 سالہ لیزا بیرائیڈ نے کہا کہ ’تھکن، مایوسی اور پریشانی سب کچھ ایک افراتفری کی شکل اختیار کر گیا ہے۔‘۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے سربراہ برائن بیڈفورڈ کے مطابق جمعے کو 12 ہزار پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ سنیچر کا بھی تقریباً چار سے پانچ ہزار پروازوں کے منسوخ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ تاہم فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق سنیچر کی شام تک چھ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیڈفورڈ نے امریکی مسافروں سے معذرت کی اور کہا کہ اتوار کے اختتام تک نظام مکمل طور پر معمول پر آنے کی توقع ہے۔
امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے بتایا کہ چار گھنٹے تک جاری رہنے والا گراؤنڈ سٹاپ اس وقت نافذ کیا گیا جب ایک پرانی تانبے کی تار کو تیز رفتار فائبر آپٹک لائن سے تبدیل کرنے کے دوران فضائی مواصلاتی نظام میں خرابی پیدا ہو گئی۔
ان کے مطابق کسی ٹھیکیدار کی غلطی یا خراب آلات کے باعث مسئلہ پیدا ہوا جس نے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کے دیگر نیٹ ورکس کو بھی متاثر کر دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پریس کانفرنس کو بھی آڈیو سسٹم کی خرابی کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ حکام اس دوران فضائی نظام کی جدیدکاری کے لیے مزید فنڈز کا مطالبہ کر رہے تھے۔
سروس بحال ہونے کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کو پروازوں اور عملے کو دوبارہ منظم کرنے میں وقت لگے گا، جس کے باعث چند روز تک مزید تاخیر اور مشکلات کا سامنا رہ سکتا ہے۔
یہ واقعہ امریکا کے پرانے فضائی انفراسٹرکچر پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کی مکمل جدیدکاری کے لیے 50 ارب ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ برسوں سے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن میں تاخیر کے باعث ایسے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ متعدد امریکی قانون سازوں نے واقعے کی تحقیقات اور سائبر سکیورٹی سمیت دیگر حفاظتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر ایئر ٹریفک کنٹرول اور طیاروں کے درمیان محفوظ مواصلاتی رابطہ برقرار نہ رہے تو حفاظت کے پیش نظر پروازوں کو روک دینا ضروری ہوتا ہے، کیونکہ محدود رابطے کے ساتھ فضائی آپریشن جاری رکھنا سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





