مسلح افواج دشمن کے ہر ناپاک منصوبے کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، وزیراعظم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مسلح افواج دشمن کے ہر ناپاک منصوبے کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، وزیراعظم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بلوچستان کے علاقوں کولپور، کردگاپ اور نوشکی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
- آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے شمالی وزیرستان میں 16 خارجی ہلاک کردیے۔
- آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو بہادر جوان حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی شہید ہوگئے۔
- اسی دوران فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر گشت کرنے والی فوجی گاڑیوں پر کواڈ کاپٹرز سے حملہ کیا جس سے میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان شہید ہوگئے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج دشمن کے ہر ناپاک منصوبے کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔
بلوچستان کے علاقوں کولپور، کردگاپ اور نوشکی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے شمالی وزیرستان میں 16 خارجی ہلاک کردیے۔ جن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دو افغان شہری بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو بہادر جوان حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ، بلوچستان کے علاقوں کولپور اور نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے سیکیورٹی فورسز نے کولپور میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
اسی دوران فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر گشت کرنے والی فوجی گاڑیوں پر کواڈ کاپٹرز سے حملہ کیا جس سے میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان شہید ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس سے پہلے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی سیکیورٹی، سیاسی اور معاشی معاملات پر ماڈل ٹاون لاہور میں بیٹھک ہوئی ہے، سیاسی اور انتظامی امور پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون اور مشاورت کے تسلسل پر گفتگو کی گئی۔
صدر اور وزیراعظم نے معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم دہرایا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





