ہفتہ، 14 نومبر 2026ء4 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ریفرنڈم اُس بات پر ہوتا ہے جس کا آئین میں ذکر نہ ہو، نثار کھوڑوربیعہ احسن کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع، عدالت نے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لیاٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیاصدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورتراولپنڈی، اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 افراد گرفتارراولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشافعالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدیغیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، گورنر خیبر پختونخواایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار 418 غیر قانونی تارکین کی واپسیریفرنڈم اُس بات پر ہوتا ہے جس کا آئین میں ذکر نہ ہو، نثار کھوڑوربیعہ احسن کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع، عدالت نے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لیاٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیاصدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورتراولپنڈی، اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 افراد گرفتارراولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشافعالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدیغیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، گورنر خیبر پختونخواایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار 418 غیر قانونی تارکین کی واپسیریفرنڈم اُس بات پر ہوتا ہے جس کا آئین میں ذکر نہ ہو، نثار کھوڑوربیعہ احسن کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع، عدالت نے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لیاٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیاصدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورتراولپنڈی، اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 افراد گرفتارراولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشافعالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدیغیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، گورنر خیبر پختونخواایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار 418 غیر قانونی تارکین کی واپسیریفرنڈم اُس بات پر ہوتا ہے جس کا آئین میں ذکر نہ ہو، نثار کھوڑوربیعہ احسن کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع، عدالت نے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لیاٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیاصدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورتراولپنڈی، اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 افراد گرفتارراولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشافعالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدیغیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، گورنر خیبر پختونخواایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار 418 غیر قانونی تارکین کی واپسی
پنجاب22 منٹ پہلے•14 نومبر 2026•وقت اشاعت: رات 9:36
🇬🇧 English

ربیعہ احسن کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع، عدالت نے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لی

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
ربیعہ احسن کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع، عدالت نے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لی
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ربیعہ احسن کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع، عدالت نے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لی"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • سنیچر کے روز ملزم کو سینئر سول جج نصر اللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
  • پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کی جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کی استدعا کی گئی۔
  • تاہم عدالت نے مزید چار روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
  • خیال رہے کہ ملزم پہلے ہی پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل کر چکا ہے۔

لاہور (بیورو رپورٹ): پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کی موت کے الزام میں گرفتار ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

سنیچر کے روز ملزم کو سینئر سول جج نصر اللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کی جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کی استدعا کی گئی۔

تاہم عدالت نے مزید چار روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ ملزم پہلے ہی پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل کر چکا ہے۔

دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ اگلی پیشی کے موقع پر ملزم کو تفتیش میں ہونے والے پیش رفت کی رپورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ جلد ہی موصول ہو جائے گی، جس میں اس واقعے سے متعلق ملزم کے پولیس کو دیے گئے بیان کی تصدیق یا اس میں تضاد کے بارے میں بتایا جائے گا جو کہ اس مقدمے کی تفتیش کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

خیال رہے پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ ان سے گولی حادثاتی طور پر چلی تھی۔

دوسری طرف اہل خانہ نے ربیعہ احسن کے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ربیعہ احسن کے شوہر کے خلاف بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس کے مطابق انھیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ جبکہ پولیس نے گھر کے ایک کمرے سے پستول بھی برآمد کیا تھا۔

ایکس پر پنجاب کی وزیر اطلاعات اعظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تفتیش کے دوران ربیعہ احسن کے شوہر نے پولیس کے سامنے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پستول سے گولی ’حادثاتی طور پر چلی‘ تھی۔

انھوں نے کہا کہ وہ، ان کی والدہ اور بہن اس بات پر متفق ہیں کہ ربیعہ کی موت ’حادثہ ہے۔‘۔

انھوں نے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا، اس وقت وہ خود وہاں موجود نہیں تھے۔ تاہم ان کی والدہ اور بہن اسی گھر میں موجود تھیں۔

انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گھر کا ملازم بھی کمرے میں موجود تھا۔

خرم احمد کا کہنا ہے کہ ’انھوں (ملزم) نے مجھے (مدعی مقدمہ کو) بتایا ہے کہ وہ الماری سے کپڑے نکال رہے تھے، وہاں پستول پڑا ہوا تھا اور ملزم نے اسے اپنے ہاتھ میں لیا ہوا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جو ربیعہ کی گردن کے قریب لگی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔‘۔

انھوں نے کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد جب وہ جائے حادثہ پر پہنچے تو ان کی والدہ اور بہن نے بتایا کہ وقوعہ سے پہلے ’دونوں میاں بیوی کمرے میں گئے تھے۔ جبکہ اس سے پہلے وہ ان کے ساتھ صحن میں ہی موجود تھے اور دونوں کے درمیان بظاہر کوئی چپقلش نہیں تھی۔‘۔

خرم احمد کا کہنا تھا کہ وہ ملزم احسن کو ’بہت اچھی طرح جانتے ہیں‘ اور وہ ایک ’شریف آدمی ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ملزم اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔

خرم احمد کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس حکام نے انھیں بتایا تھا کہ ان کے پاس یہ گنجائش موجود ہے کہ وہ کسی بھی وقت مقدمہ واپس لے سکتے ہیں۔

8 نومبر کو پولیس نے ربیعہ احسن کے گھر میں قتل کے واقعے کا مقدمہ ان کے بھائی خرم کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی کو ’فون پر اطلاع دی گئی کہ ربیعہ احسن کو ان کے شوہر نے گولی مار دی ہے۔‘ مدعی کے مطابق ’جب وہ موقع پر پہنچے تو ان کی بہن خون میں لت پت پڑی تھیں اور وہ فوت ہو چکی تھیں۔‘۔

دوسری جانب پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے مختلف پہلو سامنے آئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق ربیعہ احسن کی شادی کو 14 برس ہو چکے ہیں اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اہل خانہ، بیٹیوں، بہن اور والدہ نے میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کی ناچاقی یا گھریلو تنازع کی نشاندہی نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث گھر میں گرمیوں کے کپڑے الماری میں رکھتے اور سردیوں کے کپڑے نکالتے وقت ایک 30 بور پستول کپڑوں میں سے نکلا۔

گھر میں موجود ایک گھریلو ملازم کے ابتدائی بیان کے مطابق شوہر ’پستول ہاتھ میں لیے ہوئے تھے کہ اس دوران گولی چل گئی۔‘۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال گھر کے کسی فرد نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے یا اختلافات کے حوالے سے بیان نہیں دیا، اس کے باوجود واقعے کی تحقیقات قتل کے مقدمے کے تناظر میں کی جائیں گی اور تمام ممکنہ محرکات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ادھر ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ربیعہ احسن کو سامنے کی جانب گردن کے نچلے حصے میں گولی لگی تھی، جو ان کی موت کا سبب بنی۔

آغاز میں پولیس نے ایک بیان میں صرف اتنا بتایا تھا کہ ربیعہ احسن کی لاش اڈیالہ روڈ پر واقع علاقے گلشن آباد میں ان کے گھر کے ایک کمرے سے برآمد کی گئی ہے جس پر گردن کے نیچے گولی لگنے کا نشان موجود ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والا 30 بور پستول بظاہر بغیر لائسنس ہے۔ واقعے سے متعلق فرانزک شواہد اور نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور حتمی نتیجہ فرانزک، پوسٹ مارٹم اور تفتیشی شواہد کی روشنی میں سامنے آئے گا۔

سی پی او راولپنڈی نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ’خاتون کو گردن کے نیچے گولی لگی ہے۔ ان کی شناخت ربیعہ احسن کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ایک نجی ٹی وی چینل کی پروگرام ہوسٹ ہیں۔‘۔

41 سالہ ربیعہ احسن چینل 92 سے منسلک تھیں جہاں وہ صحافی عامر متین کے ساتھ پروگرام ’مقابل‘ کی میزبان تھیں۔ چینل 92 کے نامہ نگار ساجد شیخ کے مطابق ربیعہ احسن نے گذشتہ دنوں بھی اپنے پروگرام کی میزبانی کی تھیں۔ وہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔

ایکس پر صحافی فریحہ ادریس نے لکھا کہ انھیں ربیعہ احسن کی موت کی خبر سن کر ’شدید صدمہ اور گہرا دکھ ہوا‘ ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ربعیہ ’ایک باصلاحیت اینکر، ساتھی اور دو بچوں کی ماں تھیں۔ وہ بہت جلد ہم سے بچھڑ گئیں۔‘۔

’میری دلی ہمدردیاں ان کے بچوں، اہلِ خانہ اور تمام عزیزوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے۔ انصاف ضرور ہونا چاہیے۔‘۔

صحافی زیب النسا برکی نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایک اور دن، ایک اور خاتون اپنے ہی گھر میں قتل کر دی گئی۔‘۔

شاکر عباسی نے لکھا کہ ’مجھے یہ جان کر گہرا دکھ ہوا کہ ہماری سابق ساتھی اور اینکر پرسن ربیعہ احسن اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔

’اس واقعے کی تفصیلات ابھی زیرِ تفتیش ہیں۔‘۔

نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
14 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•سید ذیشان حیدر

ریفرنڈم اُس بات پر ہوتا ہے جس کا آئین میں ذکر نہ ہو، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ریفرنڈم اُس بات پر ہوتا ہے، جس کا آئین میں ذکر نہ ہو۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

اٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیا

اٹلی کے ڈیٹا پروٹیکشن ادارے نے میٹا پر 805 ملین یورو کا بھاری جرمانہ کیا ہے، یہ رقم پاکستانی روپے میں ساڑھے 24 ارب سے زائد بنتی ہے۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

صدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورت

وزیراعظم آفس ایکس صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی ہے۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•مریم نقوی

راولپنڈی، اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 افراد گرفتار

راولپنڈی و اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف آپریشن کے دوران 150 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•طارق محمود چوہدری

راولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشاف

راولپنڈی کے علاقے رنیال میں آئل فیلڈ کی زیرِ زمین سپلائی لائن سے دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشاف۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•حمزہ فاروق

عالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے سندھ میں صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کے منصوبوں کے لیے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی۔