اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے حکمِ امتناع جاری کر دیا۔
- عدالت نے الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔
- جسٹس عمیر مجید ملک نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کر دیا اور 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
- الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کا مجوزہ شیڈول چیف سیکریٹری پنجاب کو بھیج دیا۔
اسلام آباد (قومی بیورو):
۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے حکمِ امتناع جاری کر دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کر دیا اور 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کا مجوزہ شیڈول چیف سیکریٹری پنجاب کو بھیج دیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
جنرل کونسلر کی 1125 نشستوں کے لیے 3505 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 6 ہزار 568 کاغذاتِ نامزدگی جاری کیے گئے، 1125 جنرل کونسلر کے لیے 110 خواتین امیدواروں نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔
دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021ء میں ختم ہوئی تھی، تقریباً ساڑھے 5 سال بعد 20 دسمبر کو پولنگ شیڈول تھی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





