اینویڈیا کے ملازمین کے جینسن ہوانگ کی واپسی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اینویڈیا کے ملازمین کے جینسن ہوانگ کی واپسی کا مطالبہ کر دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاسوسی کے سنگین اسکینڈل اور کمپنی کی متعدد خواتین ملازمین کے ساتھ مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کی خبروں کے بعد جینسن ہوانگ کو عہدہ چھوڑنا پڑا تاہم ان کی حمایت میں ملازمین اب آواز بلند کر رہے ہیں۔
- کمپنی کے اندر قائم ایک فورم پر ایک پوسٹ کو 1,600 سے زائد تبصرے مل چکے ہیں، متعدد ملازمین نے جینسن ہوانگ کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کمپنی کے مشن پر یقین ہے تو اس کے سربراہ کو واپس لایا جائے۔
- ایک ملازم نے کہا ہے کہ جینسن ہوانگ بھی انسان ہیں، ان سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن انہیں دوسرا موقع ملنا چاہیے۔
- ایک اور ملازم نے پوری کمپنی کو ای میل بھیج کر ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ کی کمپنی سے علیحدگی کے بعد ملازمین کی بڑی تعداد ان کی دوبارہ واپسی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاسوسی کے سنگین اسکینڈل اور کمپنی کی متعدد خواتین ملازمین کے ساتھ مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کی خبروں کے بعد جینسن ہوانگ کو عہدہ چھوڑنا پڑا تاہم ان کی حمایت میں ملازمین اب آواز بلند کر رہے ہیں۔
کمپنی کے اندر قائم ایک فورم پر ایک پوسٹ کو 1,600 سے زائد تبصرے مل چکے ہیں، متعدد ملازمین نے جینسن ہوانگ کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کمپنی کے مشن پر یقین ہے تو اس کے سربراہ کو واپس لایا جائے۔
ایک ملازم نے کہا ہے کہ جینسن ہوانگ بھی انسان ہیں، ان سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن انہیں دوسرا موقع ملنا چاہیے۔
ایک اور ملازم نے پوری کمپنی کو ای میل بھیج کر ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
جینسن ہوانگ کی زندگی محنت، جدوجہد، غیر معمولی کامیابی اور پھر ایک بڑے تنازع کے باعث زوال کی حیران کن داستان بن گئی۔
جینسن ہوانگ نے 33 سال تک کمپنی کی قیادت کی اور اسے مصنوعی ذہانت کے شعبے کی بڑی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ان کا سفر انتہائی معمولی حالات سے شروع ہوا جہاں وہ کبھی بیت الخلاء کی صفائی کا کام کرتے تھے اور بعد ازاں دنیا کی قیمتی ترین کمپنیوں میں سے ایک کی بنیاد رکھی۔
جینسن ہوانگ کی علیحدگی سے ملازمین اور حامیوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور بعض کا خیال ہے کہ جینسن کے بغیر کمپنی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔
اس معاملے نے یہ سوال بھی اٹھا دیا ہے کہ کیا ٹیکنالوجی کی دنیا میں کمپنی کے بانیوں کو اداروں سے زیادہ اہمیت دی جانے لگی ہے؟ اور کیا کسی خاتون سربراہ کو بھی ایسی ہی غلطیوں پر دوسرا موقع دیا جاتا یا انہیں سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑتا؟
کمپنی کے سربراہ کی واپسی کا مطالبہ کوئی نئی بات نہیں، غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2023ء میں مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کو بورڈ نے عہدے سے ہٹا دیا تھا تاہم کمپنی کے تقریباً 95 فیصد ملازمین نے سیم کی حمایت کرتے ہوئے مستعفی ہونے اور ان کے ساتھ کمپنی سے چلے جانے کی دھمکی دی تھی۔
کمپنی کے بڑے سرمایہ کار مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیا ناڈیلا نے بھی سیم آلٹمین کی حمایت کی تھی اور ملازمین کو مائیکروسافٹ میں ملازمت دینے کی پیشکش کی تھی۔
اسی طرح ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کو بھی ماضی میں بورڈ نے عہدے سے ہٹا دیا تھا تاہم اسٹیو بعد میں کمپنی میں واپس آئے اور دوبارہ قیادت سنبھالی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





