امریکا، چین و روس کے صدور کی ایک ساتھ پہلی مرتبہ ملاقات جمعرات کو ہو گی: امریکی میڈیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا، چین و روس کے صدور کی ایک ساتھ پہلی مرتبہ ملاقات جمعرات کو ہو گی: امریکی میڈیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جمعرات کو چینی شہر شین ژین میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
- وائٹ ہاؤس نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر آئندہ ہفتے چین میں اپنے چینی و روسی ہم منصب کے ہمراہ سہ فریقی مذاکرات کریں گے۔
- امریکی محکمۂ خارجہ نے امریکی، چینی اور روسی صدور کی ممکنہ سہ فریقی ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا۔
- امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ایران کے معاملے پر تبادلہ خیال متوقع ہے جبکہ تینوں رہنماؤں کی بیک وقت شرکت پر مشتمل یہ اپنی نوعیت کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے چین میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جمعرات کو چینی شہر شین ژین میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
وائٹ ہاؤس نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر آئندہ ہفتے چین میں اپنے چینی و روسی ہم منصب کے ہمراہ سہ فریقی مذاکرات کریں گے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے امریکی، چینی اور روسی صدور کی ممکنہ سہ فریقی ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ایران کے معاملے پر تبادلہ خیال متوقع ہے جبکہ تینوں رہنماؤں کی بیک وقت شرکت پر مشتمل یہ اپنی نوعیت کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول اور شمالی کوریا سے متعلق امور پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اس سہ فریقی ملاقات میں یوکرین کے خلاف روسی جنگ پر بات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
تینوں رہنماؤں کی مشترکہ ملاقات سے قبل امریکی صدر چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ الگ سے دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے، تاہم پیوٹن کے ساتھ کسی علیحدہ ملاقات کا منصوبہ نہیں ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





