شرمناک شکست کے بعد بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا بڑا بیان!

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شرمناک شکست کے بعد بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا بڑا بیان!"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز کا آخری ون ڈے اتوار کو ماؤنٹ مونگانوئی ہی میں کھیلا جائے گا۔
- جمعے کی شب میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ ان مسائل کو نظرانداز کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
- انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی شکست ہے، اس میں کوئی شک نہیں لیکن گزشتہ میچ میں بھی جب ٹیم 135 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہو اور 111 رنز پر سات وکٹیں گنوا دیں تو یہ یقیناً تشویش کی بات ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اپنے بلے بازوں کی کارکردگی پر تشویش میں مبتلا ہیںجس کی وجہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں 89 رنز پر پوری ٹیم کے آؤٹ ہونے تک محدود نہیں بلکہ دوسرے ون ڈے میں بھی 135 رنز کے تعاقب میں 111 رنز پر 7 وکٹیں گرنا ان کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز کا آخری ون ڈے اتوار کو ماؤنٹ مونگانوئی ہی میں کھیلا جائے گا۔
جمعے کی شب میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ ان مسائل کو نظرانداز کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ صرف اسی میچ کی بات نہیں ہے بلکہ گزشتہ میچ میں بھی ٹیم کی سات وکٹیں 111 یا 112 رنز پر گر گئی تھیں۔ آج بھارت کو شکست ہوئی ہے، اس لیے اب اس پر بات ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی شکست ہے، اس میں کوئی شک نہیں لیکن گزشتہ میچ میں بھی جب ٹیم 135 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہو اور 111 رنز پر سات وکٹیں گنوا دیں تو یہ یقیناً تشویش کی بات ہے۔ یہاں بولرز کو کچھ مدد مل رہی ہے، اس لیے بلے بازوں کو صرف ذہنی طور پر ہی نہیں بلکہ اپنی تکنیکی مہارت کے اعتبار سے بھی تیار رہنا ہوگا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





