ہفتہ، 14 نومبر 2026ء4 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت منظورایلون مسک کی اینویڈیا سے برطرف جینسن ہوانگ کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپیامریکی کرکٹ میں دلچسپی میں غیر معمولی اضافہزمین کا نیا ’چھوٹا چاند‘: کیا کُرہِ ارض کو اس سے کوئی خطرہ ہے؟شرمناک شکست کے بعد بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا بڑا بیان!نیو کراچی و سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتارسعودی عرب کا کون سا علاقہ دنیا کے سب سے بڑے جدید زیتون کے فارم کا مرکز ہے؟ٹرمپ ایران جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے: امریکی اخبارامریکا، چین و روس کے صدور کی ایک ساتھ پہلی مرتبہ ملاقات جمعرات کو ہو گی: امریکی میڈیاامریکہ میں فضائی آپریشن بحال، ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے بعد پروازوں کی روانگی دوبارہ شروع2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت منظورایلون مسک کی اینویڈیا سے برطرف جینسن ہوانگ کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپیامریکی کرکٹ میں دلچسپی میں غیر معمولی اضافہزمین کا نیا ’چھوٹا چاند‘: کیا کُرہِ ارض کو اس سے کوئی خطرہ ہے؟شرمناک شکست کے بعد بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا بڑا بیان!نیو کراچی و سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتارسعودی عرب کا کون سا علاقہ دنیا کے سب سے بڑے جدید زیتون کے فارم کا مرکز ہے؟ٹرمپ ایران جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے: امریکی اخبارامریکا، چین و روس کے صدور کی ایک ساتھ پہلی مرتبہ ملاقات جمعرات کو ہو گی: امریکی میڈیاامریکہ میں فضائی آپریشن بحال، ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے بعد پروازوں کی روانگی دوبارہ شروع2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت منظورایلون مسک کی اینویڈیا سے برطرف جینسن ہوانگ کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپیامریکی کرکٹ میں دلچسپی میں غیر معمولی اضافہزمین کا نیا ’چھوٹا چاند‘: کیا کُرہِ ارض کو اس سے کوئی خطرہ ہے؟شرمناک شکست کے بعد بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا بڑا بیان!نیو کراچی و سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتارسعودی عرب کا کون سا علاقہ دنیا کے سب سے بڑے جدید زیتون کے فارم کا مرکز ہے؟ٹرمپ ایران جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے: امریکی اخبارامریکا، چین و روس کے صدور کی ایک ساتھ پہلی مرتبہ ملاقات جمعرات کو ہو گی: امریکی میڈیاامریکہ میں فضائی آپریشن بحال، ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے بعد پروازوں کی روانگی دوبارہ شروع2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت منظورایلون مسک کی اینویڈیا سے برطرف جینسن ہوانگ کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپیامریکی کرکٹ میں دلچسپی میں غیر معمولی اضافہزمین کا نیا ’چھوٹا چاند‘: کیا کُرہِ ارض کو اس سے کوئی خطرہ ہے؟شرمناک شکست کے بعد بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا بڑا بیان!نیو کراچی و سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتارسعودی عرب کا کون سا علاقہ دنیا کے سب سے بڑے جدید زیتون کے فارم کا مرکز ہے؟ٹرمپ ایران جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے: امریکی اخبارامریکا، چین و روس کے صدور کی ایک ساتھ پہلی مرتبہ ملاقات جمعرات کو ہو گی: امریکی میڈیاامریکہ میں فضائی آپریشن بحال، ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے بعد پروازوں کی روانگی دوبارہ شروع
بین الاقوامی1 گھنٹے پہلے•14 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 10:12
🇬🇧 English

امریکہ میں فضائی آپریشن بحال، ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے بعد پروازوں کی روانگی دوبارہ شروع

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
امریکہ میں فضائی آپریشن بحال، ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے بعد پروازوں کی روانگی دوبارہ شروع
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکہ میں فضائی آپریشن بحال، ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے بعد پروازوں کی روانگی دوبارہ شروع"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعے کی سہ پہر ایف اے اے نے پورے امریکہ میں تمام پروازوں کی روانگی عارضی طور پر معطل کر دی تھی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں پروازیں دوسری جگہوں کی جانب موڑ دی گئیں اور ہزاروں مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہوئے۔
  • امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی مارک وین مولن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ پرانے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام میں نئی ٹیکنالوجی شامل کیے جانے کے باعث نظام پر غیر معمولی دباؤ پڑا اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا۔
  • یہ جنوری 2023 کے بعد امریکہ میں پہلا ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ تھا۔
  • حکام نے کہا کہ اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ مسئلہ سائبر حملے کا نتیجہ تھا۔

بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): امریکہ میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے جمعے کی رات ملک بھر میں نافذ گراؤنڈ اسٹاپ ختم کرتے ہوئے پروازوں کی روانگی کی اجازت دے دی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن معمول پر آنے میں وقت لگے گا کیونکہ متعدد طیارے اور عملے اپنے مقررہ مقامات سے دور ہیں۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعے کی سہ پہر ایف اے اے نے پورے امریکہ میں تمام پروازوں کی روانگی عارضی طور پر معطل کر دی تھی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں پروازیں دوسری جگہوں کی جانب موڑ دی گئیں اور ہزاروں مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہوئے۔ حکام نے اس غیر معمولی اقدام کی وجہ ریجنل ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں مواصلاتی مسائل کو قرار دیا۔

امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی مارک وین مولن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ پرانے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام میں نئی ٹیکنالوجی شامل کیے جانے کے باعث نظام پر غیر معمولی دباؤ پڑا اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا۔

یہ جنوری 2023 کے بعد امریکہ میں پہلا ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ تھا۔ اس سے قبل ایک اہم ایف اے اے کمپیوٹر نظام کی خرابی کے باعث تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی تھیں۔ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد یہ دوسری بار ہے کہ امریکہ بھر میں اس نوعیت کی وسیع پابندی عائد کی گئی۔

حکام نے کہا کہ اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ مسئلہ سائبر حملے کا نتیجہ تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرابی کا تعلق کسی تکنیکی یا میکانکی مسئلے سے معلوم ہوتا ہے۔

مارک وین مولن نے کہا کہ ’اس وقت کسی بدنیتی پر مبنی کارروائی یا سائبر حملے کے شواہد نہیں ملے۔ صورتحال بظاہر تکنیکی نوعیت کی ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔‘۔

ایوی ایشن ڈیٹا کمپنی سیریم کے مطابق اس مسئلے کی وجہ سے کم از کم 827 پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔ ان میں سے 670 پروازیں واپس اپنے روانگی والے ہوائی اڈوں پر لوٹ آئیں جبکہ 157 پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی جانب بھیجا گیا۔

واشنگٹن ڈلس، لاس اینجلس انٹرنیشنل، سنسناٹی/ناردرن کینٹکی اور نیش وِل انٹرنیشنل ایئرپورٹس ان مقامات میں شامل تھے جہاں بڑی تعداد میں پروازوں کا رخ موڑا گیا۔

ماہرین کے مطابق شام چار بجے کے بعد امریکہ بھر سے تقریباً 11 ہزار پروازوں نے روانہ ہونا تھا جن میں 15 لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرنے والے تھے، جس کے باعث تاخیر اور منسوخیوں کی بڑی لہر پیدا ہوئی۔

شکاگو اوہیئر ایئرپورٹ پر مسافروں کو اس وقت صورتحال کا علم ہوا جب روانگی کی سکرینوں پر تقریباً تمام پروازیں تاخیر کا شکار دکھائی دیں۔ متعدد مسافر ہوٹل بک کرنے یا متبادل سفری منصوبے بنانے پر مجبور ہو گئے۔

27 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر ایمبر میک کوئلکن، جو نیویارک میں لیگ آف لیجنڈز ورلڈ فائنل دیکھنے جا رہی تھیں، نے کہا کہ انہیں سفر سے متعلق معلومات نہ ملنے پر شدید مایوسی ہوئی۔

اسی طرح انڈیانا سے ڈینور جانے والے آسٹن کرٹس اور ان کی اہلیہ کو دورانِ سفر طیارے سے واپس اترنے کی ہدایت دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سامان اتارا جاتا دیکھ کر اندازہ ہو گیا تھا کہ تاخیر معمولی نہیں ہو گی۔

ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے اثرات صرف مسافر پروازوں تک محدود نہیں رہے۔ این بی اے، این ایچ ایل اور یونیورسٹیوں کی کھیلوں کی ٹیمیں بھی مختلف شہروں میں پھنس گئیں، جبکہ کارگو پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

فریٹ کمپنی فیڈ ایکس، جو دنیا کی سب سے بڑی کارگو ایئرلائن سمجھی جاتی ہے، نے کہا کہ اس نے سروسز میں خلل کم سے کم رکھنے کے لیے متبادل منصوبے فعال کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کا بڑا حصہ اب بھی پرانی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتا ہے۔ گزشتہ برس کانگریس نے اس نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے 12.5 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، جس کے تحت پرانی تانبے کی تاروں کو فائبر آپٹک نیٹ ورک سے تبدیل کیا جا رہا ہے اور پرانے ریڈیو سسٹمز کو جدید بنایا جا رہا ہے۔

تاہم امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مزید 30 ارب ڈالر درکار ہوں گے اور انتظامیہ اس حوالے سے کانگریس کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہوا بازی کے ماہر اور سابق یونائیٹڈ ایئرلائنز پائلٹ سٹیو ارویو نے کہا کہ اگر کنٹرولرز اور طیاروں کے درمیان محفوظ مواصلات برقرار نہ رہ سکیں تو سب سے محفوظ فیصلہ یہی ہوتا ہے کہ جہازوں کو زمین پر ہی روکے رکھا جائے۔

ان کے مطابق جمعے کا گراؤنڈ سٹاپ 11 ستمبر کے بعد لگائی گئی پابندی سے مختلف تھا کیونکہ اس بار پروازوں کو فوری لینڈنگ کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ صرف نئی روانگیوں کو روکا گیا تھا تاکہ فضائی نظام محفوظ طریقے سے چلتا رہے۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
14 نومبر 2026•24 منٹ پہلے•طارق محمود چوہدری

2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

سیشن کورٹ لاہور نے 2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کے کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

14 نومبر 2026•24 منٹ پہلے•مریم نقوی

ایلون مسک کی اینویڈیا سے برطرف جینسن ہوانگ کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی

ایلون مسک اور جینسن ہوانگ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا سے جینسن ہوانگ کی برطرفی۔

14 نومبر 2026•44 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

امریکی کرکٹ میں دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ

تقریباً چار ہزار کھلاڑیوں نے آئندہ ماہ ہونے والے یو ایس اوپن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروا لی۔

14 نومبر 2026•44 منٹ پہلے•مریم نقوی

زمین کا نیا ’چھوٹا چاند‘: کیا کُرہِ ارض کو اس سے کوئی خطرہ ہے؟

یہ ایک بہت چھوٹی خلائی چٹان ہے، جس کا قطر تقریباً ایک سے دو میٹر ہے، اور یہ زمین سے 5 لاکھ کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر موجود ہے، یعنی یہ چاند سے بھی زیادہ دور ہے۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نورانی

شرمناک شکست کے بعد بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا بڑا بیان!

نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں بھارتی ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

14 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•مریم نقوی

نیو کراچی و سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

---اسکرین گریپ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔