اپر کوہستان اسکینڈل: ملزم کیشیئر مشرف شاہ کی 51 کروڑ سے زائد کی پلی بارگین درخواست منظور، رہائی کا حکم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اپر کوہستان اسکینڈل: ملزم کیشیئر مشرف شاہ کی 51 کروڑ سے زائد کی پلی بارگین درخواست منظور، رہائی کا حکم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مشرف شاہ کی 51 کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار 424 روپے کی پلی بارگین درخواست کی منظور دے دی گئی۔
- فیصلے کے مطابق احستاب عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے، نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کو سزا یافتہ تصور کرتے ہوئے نااہل قرار دیا گیا۔
- فیصلے کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب سے زائد روپے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانے سے نکالے گئے، نیب کے مطابق ترقیاتی منصوبے گراونڈ پر موجود نہیں اور پیسے نکالے گئے ہیں۔
- فیصلے کے مطابق اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ملزم مشرف شاہ کو حراست میں لیا گیا، ملزم نے اہلیہ، بھائی اور دوست کے ناموں اور بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): احتساب عدالت پشاور میں اپر کوہستان اسکینڈل کے ملزم کیشیئر مشرف شاہ نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
مشرف شاہ کی 51 کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار 424 روپے کی پلی بارگین درخواست کی منظور دے دی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کی تمام جائیداد اور رقوم حکومتِ خیبر پختونخوا کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔
فیصلے کے مطابق احستاب عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے، نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کو سزا یافتہ تصور کرتے ہوئے نااہل قرار دیا گیا۔
فیصلے کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب سے زائد روپے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانے سے نکالے گئے، نیب کے مطابق ترقیاتی منصوبے گراونڈ پر موجود نہیں اور پیسے نکالے گئے ہیں۔
فیصلے کے مطابق اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ملزم مشرف شاہ کو حراست میں لیا گیا، ملزم نے اہلیہ، بھائی اور دوست کے ناموں اور بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔
فیصلے کے مطابق ملزم کی اہلیہ کے نام ایبٹ آباد میں بنگلہ اور بشام میں تین کنال مکان بحق سرکار ضبط کیا جائے۔ ملزم کی تعمیراتی کمپنیوں کے اکاونٹس میں موجود 40 کروڑ سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کی جائے۔
فیصلے کے مطابق ملزم مشرف شاہ، اس کی اہلیہ، بھائی اور دوست کے بیانات بغیر دباؤ، رضاکارانہ طور پر دیئے گئے ہیں۔ عدالتی فیصلےمیں کہا گیا کہ پلی بارگین کی درخواست کی توثیق کی جاتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





