غزہ میں شدید سردی سے 9 ماہ کا بچہ ہلاک، بارشوں سے ہزاروں خیمے متاثر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "غزہ میں شدید سردی سے 9 ماہ کا بچہ ہلاک، بارشوں سے ہزاروں خیمے متاثر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ نو ماہ کے کنان احمد رقیق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اپنے خاندان کے عارضی خیمے میں ہائپوتھرمیا (شدید سردی سے جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہو جانا) کے باعث انتقال کر گیا۔
- غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے بھی بچے کی ہلاکت کی تصدیق۔
- گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارشوں سے غزہ میں دسیوں ہزار خیمے زیر آب آ گئے تھے۔
- سیلاب کے اگلے روز ریت کا ایک بند ٹوٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): غزہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور نو ماہ کا ایک بچہ شدید سردی کے باعث ہلاک ہو گیا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ نو ماہ کے کنان احمد رقیق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اپنے خاندان کے عارضی خیمے میں ہائپوتھرمیا (شدید سردی سے جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہو جانا) کے باعث انتقال کر گیا۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے بھی بچے کی ہلاکت کی تصدیق۔
گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارشوں سے غزہ میں دسیوں ہزار خیمے زیر آب آ گئے تھے۔ 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران تقریباً پوری آبادی کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے اور لاکھوں افراد اب بھی خیموں یا عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔
سیلاب کے اگلے روز ریت کا ایک بند ٹوٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد غزہ سٹی، وسطی اور شمالی غزہ کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں خاندان بارش کے پانی سے بھر جانے والے کیمپوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی تلاش میں نکل گئے۔
یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے خبردار کیا کہ سیلاب دراصل سردیوں کے موسم کی صرف شروعات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ غزہ میں حالات کتنے خراب ہیں۔ ابھی سردیوں کا موسم مکمل طور پر شروع بھی نہیں ہوا۔ ہم ابھی سردیوں سے چند ہفتے دور ہیں لیکن پہلے ہی غیر معمولی بارش اور سردی کا سامنا کر رہے ہیں۔‘۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) کے مطابق 8 نومبر تک طوفانی بارشوں سے 26 ہزار خاندان متاثر ہو چکے تھے۔ اوچا کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی تقریباً 65 فیصد آبادی اب بھی خیموں یا دیگر عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





