حملے کا خطرہ، برطانیہ میں دوسرے امریکی فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حملے کا خطرہ، برطانیہ میں دوسرے امریکی فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا نے گزشتہ روز برطانیہ کے آر اے ایف ملڈن ہال فوجی اڈے سے اپنے طیارے منتقل کیے۔
- اس سے قبل آر اے ایف لیکن ہیتھ سے بھی امریکی طیاروں کی نقل و حرکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
- امریکا کو برطانیہ کے فوجی اڈے پر حملے کے خدشات، امریکی بی ون بمبار طیارے ہنگامی طور پر واپس بلا لیے۔
- امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ دونوں فوجی اڈوں پر امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کے تحفظ کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): ممکنہ حملے کے خطرے کے پیشِ نظر امریکا نے برطانیہ میں اپنے دوسرے فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل کر دیے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا نے گزشتہ روز برطانیہ کے آر اے ایف ملڈن ہال فوجی اڈے سے اپنے طیارے منتقل کیے۔
اس سے قبل آر اے ایف لیکن ہیتھ سے بھی امریکی طیاروں کی نقل و حرکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
امریکا کو برطانیہ کے فوجی اڈے پر حملے کے خدشات، امریکی بی ون بمبار طیارے ہنگامی طور پر واپس بلا لیے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ دونوں فوجی اڈوں پر امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کے تحفظ کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا اور اس معاملے سے واقف ایک اور عہدیدار کے مطابق 2 امریکی فضائی ایندھن بردار طیاروں کو جرمنی بھیجا گیا، جبکہ دیگر طیارے بھی جرمنی اور دوسرے مقامات پر منتقل کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق آر اے ایف ملڈن ہال کو درپیش خطرے کی نوعیت کے بارے میں امریکی حکام کے درمیان اب بھی بات چیت جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق متعدد کے سی 135 طیارے ملڈن ہال سے جرمنی اور اسکاٹ لینڈ کی جانب روانہ ہوئے، جبکہ سی وی 22 بی طیارے ملڈن ہال سے لیکن ہیتھ منتقل کیے گئے۔
برطانوی فوجی اڈے آر اے ایف لیکن ہیتھ کی انتظامیہ نے مقامی آبادی سے مشتبہ سرگرمیوں، خصوصاً اڈوں کے قریب غیر مجاز ڈرون پروازوں کی اطلاع دینے کی اپیل بھی کی ہے۔
گزشتہ ماہ امریکا نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس سےایران کے خلاف حملوں میں استعمال ہونے والے تمام بی 1 بمبار طیارے واپس امریکا منتقل کردیے تھے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





