بارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- منگل کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آج 10 نومبر سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ 14 نومبر تک جا سکتا ہے۔
- اس دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ پہاڑی مقامات پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
- اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
- این ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 10 سے 13 نومبر تک بارش متوقع ہے، جس کے دوران راولپنڈی، میانوالی، جہلم، منڈی بہاوالدین، اٹک، چکوال، خوشاب، بھکر، سرگودھا، مری اور گردونواح میں بادل برسنے کے علاوہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرنوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کے متعدد علاقوں میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
منگل کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آج 10 نومبر سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ 14 نومبر تک جا سکتا ہے۔
اس دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ پہاڑی مقامات پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 10 سے 13 نومبر تک بارش متوقع ہے، جس کے دوران راولپنڈی، میانوالی، جہلم، منڈی بہاوالدین، اٹک، چکوال، خوشاب، بھکر، سرگودھا، مری اور گردونواح میں بادل برسنے کے علاوہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرنوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان اور گردونواح میں تیز ہواؤں، بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بارش کے بعد میدانی علاقوں میں دھند چھانے کے بھی امکانات ہیں۔
بیان کے مطابق بارش سے درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورت حال کو دیکھتے ہوئے زرعی سرگرمیاں آگے بڑھائیں۔
اسی طرح بالائی علاقوں کے اداروں کو برفباری کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ابھی سے تیاری کرنے کا کہا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش سے سموگ میں کمی آئے گی اور سردی کی شدت بڑھے گی، شہری موسم کی مناسبت سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اسی طرح عوام کو آندھی و طوفان کی صورت حال میں محفوظ مقامات پر رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





