راولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشاف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "راولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشاف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- راولپنڈی کے علاقے رنیال میں آئل فیلڈ کی زیرِ زمین سپلائی لائن سے دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
- ملزمان نے چوری کے لیے مین سپلائی لائن کے قریب مکان کرائے پر حاصل کر رکھا تھا، جہاں سے زیر زمین سرنگ کھود کر 181 فٹ طویل پائپ لائن بچھائی گئی۔
- پولیس کے مطابق گھر میں بنائے گئے زیر زمین ٹینک سے 14 سو 31 لیٹر کروڈ آئل برآمد کرلیا گیا ہے۔
- پولیس کے مطابق ملزمان مین سپلائی لائن سے کلیمپ کے ذریعے پائپ جوڑ کر کروڈ آئل چوری کرتے تھے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک):
۔راولپنڈی کے علاقے رنیال میں آئل فیلڈ کی زیرِ زمین سپلائی لائن سے دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزمان نے چوری کے لیے مین سپلائی لائن کے قریب مکان کرائے پر حاصل کر رکھا تھا، جہاں سے زیر زمین سرنگ کھود کر 181 فٹ طویل پائپ لائن بچھائی گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گھر میں بنائے گئے زیر زمین ٹینک سے 14 سو 31 لیٹر کروڈ آئل برآمد کرلیا گیا ہے۔ مین لائن سے مجموعی طور پر 11 سو بیرل کروڈ آئل چوری کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان مین سپلائی لائن سے کلیمپ کے ذریعے پائپ جوڑ کر کروڈ آئل چوری کرتے تھے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





