راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کھیل رکنے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں اور اسے سری لنکا پر 45 رنز کی برتری حاصل ہے۔
- محمد طحہٰ 24 اور اذان اویس 22 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ طیب عارف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
- دن کے آغاز پر ثاقب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔
- سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں دھننجیا ڈی سلوا گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے ثاقب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کر دیا گیا، پورے دن میں دو سیشنز بھی مکمل نہ ہوسکے۔
کھیل رکنے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں اور اسے سری لنکا پر 45 رنز کی برتری حاصل ہے۔
محمد طحہٰ 24 اور اذان اویس 22 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ طیب عارف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دن کے آغاز پر ثاقب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔
سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں دھننجیا ڈی سلوا گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے ثاقب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
انہوں نے گزشتہ روز 167 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا تھا اور میچ پر پاکستان ٹیم کی گرفت کمزور کردی تھی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





