ایران سے مذاکرات کی فکر چھوڑ کر ملکی معاملات پر توجہ دیں؛ ٹرمپ کی اپنے نائب کو ہدایت

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران سے مذاکرات کی فکر چھوڑ کر ملکی معاملات پر توجہ دیں؛ ٹرمپ کی اپنے نائب کو ہدایت"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا کو اب ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، وہ دن گزر چکے ہیں۔
- امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس ایران کی سیکڑوں ارب ڈالر کی رقم اور آبنائے ہرمز بھی ہے۔
- صدر ٹرمپ کے بقول انھوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ ڈیموکریٹس کے زیرانتظام امریکی شہروں اور ریاستوں میں مبینہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور جرائم کے خلاف کارروائیوں پر مرکوز کریں۔
- یاد رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ جے ڈی وینس ایران کی قومی سلامتی سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر غور کر رہے ہیں تاہم اس مجوزہ ملاقات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے کی ضرورت سے انکار کرتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی مذاکرات کے بجائے امریکا میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں پر توجہ دینے کی ہدایت کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا کو اب ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، وہ دن گزر چکے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس ایران کی سیکڑوں ارب ڈالر کی رقم اور آبنائے ہرمز بھی ہے۔
صدر ٹرمپ کے بقول انھوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ ڈیموکریٹس کے زیرانتظام امریکی شہروں اور ریاستوں میں مبینہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور جرائم کے خلاف کارروائیوں پر مرکوز کریں۔
یاد رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ جے ڈی وینس ایران کی قومی سلامتی سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر غور کر رہے ہیں تاہم اس مجوزہ ملاقات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





