سری لنکا میں چینی ساختہ الیکٹرک فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز، کیا یہ مستقبل کی شہری سواری ہے؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سری لنکا میں چینی ساختہ الیکٹرک فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز، کیا یہ مستقبل کی شہری سواری ہے؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چینی کمپنی ’ای ہینگ‘ کو اپنے دو نشستوں والی الیکٹرک ایئر ٹیکسی کی آزمائشی پروازوں کا لائسنس جاری کیا ہے۔
- کمپنی نے اپنے طیارے ’ای ایچ 216-ایس‘ کی مختصر پرواز کی آزمائش بھی کی، جس میں سری لنکا کے وزیر برائے پورٹس و ایوی ایشن انورا کروناتھلاکا اور اُن کے نائب جانیتھا روان کوڈیتھواکو نے اولین مسافر کے طور پر سفر کیا۔
- نائب وزیر جانیتھا روان کوڈیتھواکو کا کہنا تھا کہ ’سری لنکا بھی اُن ایک درجن سے زائد ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو مسافروں کی آمدورفت کے لیے ڈرون طیاروں کی سروس متعارف کرانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
- اُنہوں نے مختصر فضائی سفر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا بھر کے بہت سے ممالک اِس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اب سری لنکا بھی اِس دوڑ کا حصہ بن چکا ہے۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): سری لنکا نے ایک چینی مینوفیکچرنگ کمپنی کو بغیر پائلٹ کے دو نشستوں والی ایئر ٹیکسی کی آزمائشی پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ سری لنکن حکام نے بدھ کو دارالحکومت کولمبو میں ایک ایئر ٹیکسی کی آزمائشی پرواز کے موقع پر اِس فیصلے کا اعلان کیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چینی کمپنی ’ای ہینگ‘ کو اپنے دو نشستوں والی الیکٹرک ایئر ٹیکسی کی آزمائشی پروازوں کا لائسنس جاری کیا ہے۔ یہ طیارہ بغیر پائلٹ کے کام کرتا ہے اور عمودی طور پر پرواز کرنے اور زمین پر اُترنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی نے اپنے طیارے ’ای ایچ 216-ایس‘ کی مختصر پرواز کی آزمائش بھی کی، جس میں سری لنکا کے وزیر برائے پورٹس و ایوی ایشن انورا کروناتھلاکا اور اُن کے نائب جانیتھا روان کوڈیتھواکو نے اولین مسافر کے طور پر سفر کیا۔
نائب وزیر جانیتھا روان کوڈیتھواکو کا کہنا تھا کہ ’سری لنکا بھی اُن ایک درجن سے زائد ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو مسافروں کی آمدورفت کے لیے ڈرون طیاروں کی سروس متعارف کرانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔‘۔
اُنہوں نے مختصر فضائی سفر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا بھر کے بہت سے ممالک اِس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اب سری لنکا بھی اِس دوڑ کا حصہ بن چکا ہے۔‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ تجارتی بنیادوں پر فضائی ٹیکسی سروس شروع کرنے کی اجازت دینے سے قبل آزمائشی پروازوں کا سلسلہ تقریباً پانچ ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔
اِس منصوبے کے حامیوں کا ارادہ ہے کہ ابتدائی طور پر ہوائی اڈے اور کولمبو کے مرکزی شہری علاقے کے درمیان فضائی ٹیکسی سروس شروع کی جائے۔ یہ فاصلہ کار کے ذریعے طے کرنے میں قریباً آدھا گھنٹہ لگتا ہے۔
سری لنکن حکام کے مطابق ای ہینگ کے تیار کردہ ای ایچ 216-ایس طیارے میں 16 برقی موٹرز اور 16 ہی پنکھے نصب ہیں۔
طیارے میں بجلی فراہم کرنے کے لیے بیٹریوں کے 12 پیک موجود ہیں۔ اِس کا مسافروں اور دیگر سامان کو ملا کر زیادہ سے زیادہ وزن 620 کلوگرام ہے۔ یہ قریباً 25 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ 30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





