ایران پر اقتصادی پابندیوں، ناکہ بندی کے ہوتے ہوئے بڑی کارروائیوں کی ضرورت نہیں، مارکو روبیو

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران پر اقتصادی پابندیوں، ناکہ بندی کے ہوتے ہوئے بڑی کارروائیوں کی ضرورت نہیں، مارکو روبیو"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے پیرس میں جی7 اتحادیوں کے دو روزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اس مؤقف کو بار بار مسترد کیا کہ فوجی کارروائی دوبارہ شروع نہ کرنے کا مطلب تعطل یا موجودہ صورت حال کو برقرار رکھنا ہوگا۔
- انہوں نے کہا کہ جی7 اتحادیوں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکی اقتصادی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی بہت مؤثر ثابت ہو رہی ہے، اس لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔
- رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ ٹرمپ کے چند اعلیٰ مشیر بھی ایران پر حملوں کے بجائے اقتصادی دباؤ برقرار رکھنے کے حامی ہیں لیکن ٹرمپ اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں اب قابل عمل معاہدہ ممکن نہیں ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی معاشی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی کے نتائج بہت اچھے ہیں ایسے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف بڑی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے پیرس میں جی7 اتحادیوں کے دو روزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اس مؤقف کو بار بار مسترد کیا کہ فوجی کارروائی دوبارہ شروع نہ کرنے کا مطلب تعطل یا موجودہ صورت حال کو برقرار رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جی7 اتحادیوں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکی اقتصادی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی بہت مؤثر ثابت ہو رہی ہے، اس لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ ٹرمپ کے چند اعلیٰ مشیر بھی ایران پر حملوں کے بجائے اقتصادی دباؤ برقرار رکھنے کے حامی ہیں لیکن ٹرمپ اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں اب قابل عمل معاہدہ ممکن نہیں ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





