وزیراعظم کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وزیراعظم کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کے تحت منعقدہ فریقین کی 31ویں کانفرنس (COP31) کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمہوریہ ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے۔
- انطالیہ ہوائی اڈے آمد پر وزیراعظم کا استقبال ترکیہ کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گوکھان یازگی، ترکیہ میں پاکستان کی نامزد سفیر محترمہ آمنہ بلوچ اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔
- وزیراعظم کوپ 31 انطالیہ سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ پاکستان کی موسمیاتی ترجیحات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات اور طے شدہ اصولوں کے مطابق بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیں گے۔
- وزیراعظم مستقبل کیلئے قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی اور بجلی کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی مکالمے سے بھی خطاب کریں گے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ، ترکیہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کے تحت منعقدہ فریقین کی 31ویں کانفرنس (COP31) کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمہوریہ ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے۔
انطالیہ ہوائی اڈے آمد پر وزیراعظم کا استقبال ترکیہ کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گوکھان یازگی، ترکیہ میں پاکستان کی نامزد سفیر محترمہ آمنہ بلوچ اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔
وزیراعظم کوپ 31 انطالیہ سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ پاکستان کی موسمیاتی ترجیحات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات اور طے شدہ اصولوں کے مطابق بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیں گے۔
وزیراعظم مستقبل کیلئے قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی اور بجلی کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی مکالمے سے بھی خطاب کریں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





