سعودی عرب کا کون سا علاقہ دنیا کے سب سے بڑے جدید زیتون کے فارم کا مرکز ہے؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی عرب کا کون سا علاقہ دنیا کے سب سے بڑے جدید زیتون کے فارم کا مرکز ہے؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تبوک: زیتون پر پھولوں کی کثرت بہترین فصل کی نوید۔
- ایس پی اے کے مطابق جدید ترین زیتون فارم کا رقبہ 7 ہزار 713 ہیکٹر ہے، فارم کو جولائی 2024 میں ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔
- علاوہ ازیں الجوف ریجن میں مجموعی طور پر زیتون کے درختوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔
- ایک اندازے کے مطابق مملکت میں مجموعی طور پر 67 فیصد زیتون کا تیل الجوف ریجن سے حاصل کیا جاتا ہے۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): زیتون کی کاشت کے حوالے سے الجوف ریجن کا شمار نمایاں ترین علاقوں میں ہوتا ہے، یہاں دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ فارم بھی موجود ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جاچکا ہے۔
تبوک: زیتون پر پھولوں کی کثرت بہترین فصل کی نوید۔
ایس پی اے کے مطابق جدید ترین زیتون فارم کا رقبہ 7 ہزار 713 ہیکٹر ہے، فارم کو جولائی 2024 میں ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔ فارم میں زیتون کے 50 لاکھ سے زائد درخت موجود ہیں۔
علاوہ ازیں الجوف ریجن میں مجموعی طور پر زیتون کے درختوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔ ان درختوں سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن کے قریب زیتون حاصل کیا جاتا ہے، جبکہ زیتون کے تیل کی پیداوار 18 ہزار ٹن کے قریب ہے۔
ایک اندازے کے مطابق مملکت میں مجموعی طور پر 67 فیصد زیتون کا تیل الجوف ریجن سے حاصل کیا جاتا ہے۔ علاقے کی موزوں آب و ہوا اور زمین کی زرخیزی کے ساتھ ساتھ جدید زرعی طریقوں نے اس کی پیداوار میں اہم کردار ادا کیا۔
علاقے میں زیتون کے باغات کے لیے جدید آبپاشی سسٹم، کمپیوٹرائز طریقوں سے فصل کی کٹائی اور جدید زرعی انتظامی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے جن کی وجہ سے پانی کی بچت، پیداوار میں اضافے اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





