صوبائی اختیارات کے حامل محکموں پر 5 ہزار ارب سے زائد خرچ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "صوبائی اختیارات کے حامل محکموں پر 5 ہزار ارب سے زائد خرچ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اجلاس میں کمیٹی نے وزیراعظم آفس کو ان وزارتوں کے خاتمے کیلیے حتمی مہلت دیتے ہوئے خبردارکیاکہ احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم آفس کو نوٹس بھیجاجاسکتاہے۔
- اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر نے 2011 سے 2026 تک صوبائی دائرہ اختیار میں کام کرنیوالی وفاقی وزارتوں کے اخراجات کی تفصیلات پیش کیں۔
- کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرضمیر حسین گھمرو نے کہاکہ ان وزارتوں پر 5 ہزار ارب روپے سے زائد، یعنی تقریباً 18 ارب ڈالرخرچ کیے گئے،جو اسی عرصے کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ سے حاصل کیے گئے 15 ارب ڈالرکے قرض سے بھی زیادہ ہیں۔
- اگر وفاقی حکومت آئین کی پاسداری کرتے ہوئے صوبوں کومنتقل کیے گئے شعبوں میں اخراجات نہ کرتی تو ملک کو آئی ایم ایف کے پروگراموں سے بچایاجاسکتا تھا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن کی ذیلی کمیٹی نے انکشاف کیاہے کہ وفاقی حکومت نے 18ویں آئینی ترمیم کے بعدگزشتہ 16 برس کے دوران صوبائی دائرہ اختیار میں آنیوالے محکموں اور وزارتوں پر 5 ہزار ارب روپے سے زائدخرچ کیے،جسے کمیٹی نے آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے ان وزارتوں کیلیے مزید فنڈز جاری نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اجلاس میں کمیٹی نے وزیراعظم آفس کو ان وزارتوں کے خاتمے کیلیے حتمی مہلت دیتے ہوئے خبردارکیاکہ احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم آفس کو نوٹس بھیجاجاسکتاہے۔
اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر نے 2011 سے 2026 تک صوبائی دائرہ اختیار میں کام کرنیوالی وفاقی وزارتوں کے اخراجات کی تفصیلات پیش کیں۔
کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرضمیر حسین گھمرو نے کہاکہ ان وزارتوں پر 5 ہزار ارب روپے سے زائد، یعنی تقریباً 18 ارب ڈالرخرچ کیے گئے،جو اسی عرصے کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ سے حاصل کیے گئے 15 ارب ڈالرکے قرض سے بھی زیادہ ہیں۔
اگر وفاقی حکومت آئین کی پاسداری کرتے ہوئے صوبوں کومنتقل کیے گئے شعبوں میں اخراجات نہ کرتی تو ملک کو آئی ایم ایف کے پروگراموں سے بچایاجاسکتا تھا۔
کمیٹی نے وزارت خزانہ،آڈیٹر جنرل پاکستان اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوکو ہدایت کی کہ آئین کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے شعبوں سے متعلق وفاقی وزارتوں کیلیے مزیدفنڈز جاری نہ کیے جائیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





