عراقچی کا اقوام متحدہ سے امریکا کی انعامی پیشکش کی مذمت کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عراقچی کا اقوام متحدہ سے امریکا کی انعامی پیشکش کی مذمت کرنے کا مطالبہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب ایران نے اس امریکی پیشکش کے خلاف اقوامِ متحدہ اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو خط لکھ دیا ہے۔
- رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خط میں عالمی اداروں سے امریکی اقدام کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے اور اس امریکی اقدام کو خطرناک قرار دیا ہے۔
- ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ درحقیقت یہی خوش فہمیاں ہیں جو ناکام امریکی پالیسی کو جنم دے رہی ہیں۔
- عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ امریکی پیشکش سے جاسوسی اور تخریب کاری کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے 2 کروڑ ڈالرز کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب ایران نے اس امریکی پیشکش کے خلاف اقوامِ متحدہ اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو خط لکھ دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خط میں عالمی اداروں سے امریکی اقدام کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے اور اس امریکی اقدام کو خطرناک قرار دیا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ درحقیقت یہی خوش فہمیاں ہیں جو ناکام امریکی پالیسی کو جنم دے رہی ہیں۔
عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ امریکی پیشکش سے جاسوسی اور تخریب کاری کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات سے وابستہ سائنسدانوں، عملے کو نشانہ بنانے کے خطرات ہو سکتے ہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے لکھا ہے کہ ایسے اقدامات سے آئی اے ای اے کے حفاظتی نگرانی کے نظام کی ساکھ بھی متاثر ہو گی۔
اُنہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل اس معاملے پر امریکا کو جواب دہ ٹھہرائیں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی بھی اس معاملے کو بورڈ آف گورنرز کے سامنے اٹھائے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ نے گزشتہ ہفتے 2 کروڑ ڈالرز انعام کا اعلان کیا تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





