برطانیہ: فیئر فورڈ ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکا میں 3 افراد پر فردِ جرم عائد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "برطانیہ: فیئر فورڈ ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکا میں 3 افراد پر فردِ جرم عائد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا میں استغاثہ نے 3 افراد پر فردِ جرم عائد کی ہے، جنہیں ایرانی قرار دیا گیا ہے۔
- ان افراد پر امریکا اور یورپ میں تقریباً 20 حملوں اور حملوں کی کوششوں میں مبینہ کردار ادا کرنے کا الزام ہے، ان میں برطانیہ کے فیئر فورڈ ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔
- امریکی صدر کا کہنا ہے طیارے غلطی سے نہیں اڑائے گئے، ہمیں دھمکی ملی تھی۔
- امریکی محکمۂ انصاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تینوں افراد ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) اور عراقی مسلح تنظیم حزب اللّٰہ کی حمایت میں سرگرم تھے۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): برطانوی فیئر فورڈ ایئر بیس پر حملوں کا منصوبہ بنانے کے الزام میں امریکا میں 3 افراد پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا میں استغاثہ نے 3 افراد پر فردِ جرم عائد کی ہے، جنہیں ایرانی قرار دیا گیا ہے۔
ان افراد پر امریکا اور یورپ میں تقریباً 20 حملوں اور حملوں کی کوششوں میں مبینہ کردار ادا کرنے کا الزام ہے، ان میں برطانیہ کے فیئر فورڈ ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے طیارے غلطی سے نہیں اڑائے گئے، ہمیں دھمکی ملی تھی۔
امریکی محکمۂ انصاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تینوں افراد ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) اور عراقی مسلح تنظیم حزب اللّٰہ کی حمایت میں سرگرم تھے۔
محکمۂ انصاف کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد باقر سعد داؤد السعدی، محسن مہاجری اور محمد علی الحسنی کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں کو دہشت گردی سے متعلق الزامات کا سامنا ہے۔
محمد باقر سعد داؤد السعدی پہلے ہی نیویارک کی 1 جیل میں قید ہے، تاہم استغاثہ نے محسن مہاجری اور محمد علی الحسنی کے موجودہ مقام کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ان الزامات پر ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب پروازوں کی نگرانی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی فوج نے برطانیہ کے ایک دوسری ایئر بیس آر اے ایف ملڈن ہال سے بھی کم از کم 12 طیارے ہٹا لیے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





