’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جرمن وزارتِ دفاع نے ڈیٹا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی سکیورٹی کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اب چینی ساختہ ڈرونز استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): جرمنی کی فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، جن میں تربیتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونز بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جرمن وزارتِ دفاع کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان بدھ کو کیا گیا۔
جرمن وزارتِ دفاع نے ڈیٹا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی سکیورٹی کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اب چینی ساختہ ڈرونز استعمال نہیں کیے جائیں گے۔‘ اسی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پہلے سے موجود ڈرون سسٹمز کو مقامی یا جہاں ممکن ہو، یورپی کمپنیوں کی تیارکردہ مصنوعات سے تبدیل کیا جائے گا۔‘ جرمن نیوز میگزین ڈیر شپیگل نے سب سے پہلے اس فیصلے کی خبر دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جرمن حکام کو خدشہ ہے کہ یہ ڈرونز فوجی مشقوں، تربیتی مقامات اور ہتھیاروں کے نظام سے متعلق معلومات چین کے خفیہ اداروں تک پہنچا سکتے ہیں۔ وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ’بنڈس ویئر (جرمن مسلح افواج کا سرکاری نام) تربیتی مقاصد کے لیے کم قیمت اور عام مارکیٹ میں دستیاب ڈرونز استعمال کرتی رہی ہیں، جنہیں کم سے کم دفتری کارروائی کے ذریعے خریدا جاتا تھا۔ وزارت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’بنڈس ویئر کی خود انحصاری اور تکنیکی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے لیے اب چینی ساختہ ڈرونز کو اہداف کی مشق یا تربیتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





