مقتولہ اینکر ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوگیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مقتولہ اینکر ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوگیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مقتولہ کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا۔
- پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم سے وقوعہ کے حوالے سے سوالات کیے گئے، پستول کی الماری میں موجودگی اور گولی چلنے سے متعلق پوچھا گیا۔
- ملزم کے جوابات کے دوران دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، دیگر جسمانی تبدیلیاں نوٹ کی گئیں، ملزم کے جوابات، کیفیت پر مبنی رپورٹ کے نتائج چند روز میں مرتب ہوں گے۔
- پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک):
۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مقتولہ کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم سے وقوعہ کے حوالے سے سوالات کیے گئے، پستول کی الماری میں موجودگی اور گولی چلنے سے متعلق پوچھا گیا۔
ملزم کے جوابات کے دوران دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، دیگر جسمانی تبدیلیاں نوٹ کی گئیں، ملزم کے جوابات، کیفیت پر مبنی رپورٹ کے نتائج چند روز میں مرتب ہوں گے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
اینکر ربیعہ احسن کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد میں اینکر ربیعہ احسن کو مبینہ طور پر ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔
پولیس حکام نے موقع سے اسلحہ برآمد کر کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر احسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں قتل کے الزام میں حراست میں لیا۔
مقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی جو ربیعہ کو لگی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





