مکہ معاہدہ سعودیہ و ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی ملک کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مکہ معاہدہ سعودیہ و ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی ملک کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مارگلہ ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے مارگلہ ڈائیلاگ کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، عالمی قوانین کا غیر منصفانہ اطلاق تفریق پیدا کرتا ہے، اقوامِ متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مزید مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔
- انہوں نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، تاہم بین الاقوامی سلامتی کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہے، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور کثیرالجہتی سفارت کاری کو فروغ دینا ہو گا۔
- نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اس بات کا حامی ہے کہ کسی ملک کی سر زمین دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، قومی سلامتی کا تحفظ اور علاقائی استحکام برقرار رکھنا اہم چیلنجز ہیں۔
- سلامتی کونسل میں اے آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے آئی سسٹم پر انسانی کنٹرول ہونا بہت ضروری ہے۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے، یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، پاکستان خطے میں پرامن، مستحکم اور معاشی طور پر مربوط ماحول کا خواہاں ہے۔
مارگلہ ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے مارگلہ ڈائیلاگ کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، عالمی قوانین کا غیر منصفانہ اطلاق تفریق پیدا کرتا ہے، اقوامِ متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مزید مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، تاہم بین الاقوامی سلامتی کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہے، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور کثیرالجہتی سفارت کاری کو فروغ دینا ہو گا۔
نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اس بات کا حامی ہے کہ کسی ملک کی سر زمین دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، قومی سلامتی کا تحفظ اور علاقائی استحکام برقرار رکھنا اہم چیلنجز ہیں۔
سلامتی کونسل میں اے آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے آئی سسٹم پر انسانی کنٹرول ہونا بہت ضروری ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بدلتی عالمی صورتِحال میں پاکستان دوست ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، جبکہ امریکا، سعودی عرب، ترکیہ، جاپان، مصر، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کے ساتھ تعلقات بھی اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مجوزہ دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان قومی سلامتی مضبوط بنانے کے ساتھ سفارتی روابط اور ترقی کے مواقع بھی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم کے مطابق دفاعی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ اور معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، کاروبار کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مضبوط ادارے، ہنرمند افرادی قوت اور کاروبار دوست ماحول ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک کو عالمی معاشی نظام میں مساوی مواقع ملنے چاہئیں، جبکہ مالی معاونت، نجی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی عالمی ترقی کے لیے اہم ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





