نئی حکومت کی تشکیل: نیتن یاہو کی اتحاد کی اپیل پر آئزن کوٹ شدید برہم، مذاکرات منسوخ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نئی حکومت کی تشکیل: نیتن یاہو کی اتحاد کی اپیل پر آئزن کوٹ شدید برہم، مذاکرات منسوخ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد قومی اتحاد کی حکومت بنانے پر زور دیا۔
- اُنہوں نے کنیسٹ سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل کو مستقبل قریب میں عالمی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے تحت ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت دینے اور اس کی موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
- نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو درپیش بڑے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک وسیع قومی اتحاد کی حکومت ضروری ہے۔
- رپورٹ کے مطابق عرب جماعت رام کے 8 ارکان نے گاڈی آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے پر سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد قومی اتحاد کی حکومت بنانے پر زور دیا۔
اُنہوں نے کنیسٹ سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل کو مستقبل قریب میں عالمی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے تحت ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت دینے اور اس کی موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو درپیش بڑے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک وسیع قومی اتحاد کی حکومت ضروری ہے۔
رپورٹ کے مطابق عرب جماعت رام کے 8 ارکان نے گاڈی آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے عرب سیاسی جماعتوں پر بھی سخت الزامات عائد کیے ہیں اور دعویٰ کیا کہ وہ اسرائیل کی تباہی چاہتی ہیں۔
نیتن یاہو کی قومی اتحاد کی اپیل پر ان کے سیاسی حریف اور سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے نیتن یاہو کے اس خطاب کو سیاسی بقا کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی اتحاد کے بجائے نفرت اور تقسیم کو فروغ دے رہے ہیں۔
گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی تقریر کو ’گمراہ کن اور شرم ناک‘ قرار دے دیا ہے اور ان کی جماعت لیکوڈ کے ساتھ طے شدہ مذاکرات بھی منسوخ کر دیے ہیں۔
ان کی جماعت کے مطابق نیتن یاہو کے طرزِعمل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں قومی اتحاد کے خواہاں نہیں ہیں۔
دوسری جانب لیکوڈ پارٹی نے موقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو قومی اتحاد کے قیام کے لیے تمام ممکنہ راستے اختیار کرنے کو تیار ہیں اور مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جاری سیاسی مذاکرات کے دوران نیتن یاہو اور گادی آئزن کوٹ کے درمیان محاذ آرائی نے ملکی سیاست کو ایک نئے بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





