بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
فجیرہ کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے پیش نظر الرٹ جاریروس اور یوکرین کے درمیان بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیاپاکستانی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمینیویارک میں سکھ رہنما پنون کے قتل کی مبینہ سازش: امریکی عدالت نے اجیت ڈوال اور را کے سابق سربراہ کو سمن بھیجنے کی منظوری دے دی’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردیجدید ٹیکنالوجی کا استعمال: حج امیگریشن کا وقت اب 15 منٹ تک ہو گیاعلی پرویز ملک سستی ایل این جی کیلئے قطر پہنچ گئےوزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئےانطالیہ کوپ کانفرنس، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دو طرفہ امور پر گفتگوترکیہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقاتفجیرہ کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے پیش نظر الرٹ جاریروس اور یوکرین کے درمیان بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیاپاکستانی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمینیویارک میں سکھ رہنما پنون کے قتل کی مبینہ سازش: امریکی عدالت نے اجیت ڈوال اور را کے سابق سربراہ کو سمن بھیجنے کی منظوری دے دی’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردیجدید ٹیکنالوجی کا استعمال: حج امیگریشن کا وقت اب 15 منٹ تک ہو گیاعلی پرویز ملک سستی ایل این جی کیلئے قطر پہنچ گئےوزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئےانطالیہ کوپ کانفرنس، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دو طرفہ امور پر گفتگوترکیہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقاتفجیرہ کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے پیش نظر الرٹ جاریروس اور یوکرین کے درمیان بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیاپاکستانی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمینیویارک میں سکھ رہنما پنون کے قتل کی مبینہ سازش: امریکی عدالت نے اجیت ڈوال اور را کے سابق سربراہ کو سمن بھیجنے کی منظوری دے دی’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردیجدید ٹیکنالوجی کا استعمال: حج امیگریشن کا وقت اب 15 منٹ تک ہو گیاعلی پرویز ملک سستی ایل این جی کیلئے قطر پہنچ گئےوزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئےانطالیہ کوپ کانفرنس، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دو طرفہ امور پر گفتگوترکیہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقاتفجیرہ کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے پیش نظر الرٹ جاریروس اور یوکرین کے درمیان بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیاپاکستانی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمینیویارک میں سکھ رہنما پنون کے قتل کی مبینہ سازش: امریکی عدالت نے اجیت ڈوال اور را کے سابق سربراہ کو سمن بھیجنے کی منظوری دے دی’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردیجدید ٹیکنالوجی کا استعمال: حج امیگریشن کا وقت اب 15 منٹ تک ہو گیاعلی پرویز ملک سستی ایل این جی کیلئے قطر پہنچ گئےوزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئےانطالیہ کوپ کانفرنس، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دو طرفہ امور پر گفتگوترکیہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
بین الاقوامی22 منٹ پہلے•11 نومبر 2026•وقت اشاعت: رات 8:15
🇬🇧 English

نیویارک میں سکھ رہنما پنون کے قتل کی مبینہ سازش: امریکی عدالت نے اجیت ڈوال اور را کے سابق سربراہ کو سمن بھیجنے کی منظوری دے دی

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
نیویارک میں سکھ رہنما پنون کے قتل کی مبینہ سازش: امریکی عدالت نے اجیت ڈوال اور را کے سابق سربراہ کو سمن بھیجنے کی منظوری دے دی
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نیویارک میں سکھ رہنما پنون کے قتل کی مبینہ سازش: امریکی عدالت نے اجیت ڈوال اور را کے سابق سربراہ کو سمن بھیجنے کی منظوری دے دی"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • امریکی شہری اور ایک علیحدہ سکھ ریاست کے علمبردار گرو پتونت سنگھ پنون نے ستمبر 2024 میں ایک سول مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انھوں نے انڈیا کی حکومت، اجیت ڈوال، را کے سابق افسر وکاش یادو۔
  • 20 اکتوبر کو امریکہ کی وزارت خارجہ نے نیویارک کی عدالت کو مطلع کیا کہ اس نے اںڈیا کی حکومت کے خلاف سول لا سوٹ کی دستاویزات اور سمن ایک سفارتی نوٹ کے ساتھ 9 اکتوبر کو واشنگٹن میں واقع انڈین سفارتخانے بھیج دی تھیں۔
  • امریکی وزارت خارجہ نے یہ وضاحت بھی کی تھی کہ واشنگٹن میں انڈین سفارتخانے کو سمن کے دستاویزات بھیجنا ایک ضابطے کا عمل ہے اور اس سے متعلقہ لا سوٹ کے بارے میں اس کی کسی پوزیشن کی عکاسی نہیں ہوتی۔
  • انڈین سفارتخانے کو بھیجے گئے سفارتی نوٹ میں درخواست کی گئی ہے کہ امریکی عدالت کا سمن اور شکایت انڈیا کے متعلقہ حکام تک پہنچا دی جائے۔

اسلام آباد (قومی بیورو): امریکی وزارت خارجہ اس سے قبل بھی انڈین حکام کے نام یہ سمن واشنگٹن میں واقع انڈین سفارت خانے کے ذریعے بھجوا چکی ہے، تاہم انڈیا کی حکومت نے انھیں ’فرضی اور بے معنی‘ کہہ کر مسترد کر دیا ہے۔

امریکی شہری اور ایک علیحدہ سکھ ریاست کے علمبردار گرو پتونت سنگھ پنون نے ستمبر 2024 میں ایک سول مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انھوں نے انڈیا کی حکومت، اجیت ڈوال، را کے سابق افسر وکاش یادو، نکھل گپتا اور بعض نامعلوم افراد کے خلاف الزام عائد کیا تھا کہ ان اہلکاروں نے ایک آزاد سکھ مملکت کے قیام کی ان کی تحریک کے سبب انتقام کے طور پر نیویارک میں ان کے گھر میں انھیں قتل کرنے کی سازش کی تھی۔

20 اکتوبر کو امریکہ کی وزارت خارجہ نے نیویارک کی عدالت کو مطلع کیا کہ اس نے اںڈیا کی حکومت کے خلاف سول لا سوٹ کی دستاویزات اور سمن ایک سفارتی نوٹ کے ساتھ 9 اکتوبر کو واشنگٹن میں واقع انڈین سفارتخانے بھیج دی تھیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے یہ وضاحت بھی کی تھی کہ واشنگٹن میں انڈین سفارتخانے کو سمن کے دستاویزات بھیجنا ایک ضابطے کا عمل ہے اور اس سے متعلقہ لا سوٹ کے بارے میں اس کی کسی پوزیشن کی عکاسی نہیں ہوتی۔

انڈین سفارتخانے کو بھیجے گئے سفارتی نوٹ میں درخواست کی گئی ہے کہ امریکی عدالت کا سمن اور شکایت انڈیا کے متعلقہ حکام تک پہنچا دی جائے۔ اس میں حکومت کو مطع کیا گیا ہے کہ ’مقدمے کے فریق سمن جاری ہونے کے 60 دن کے اندر اس کا جواب داخل کریں ورنہ یہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کہ عدالت ان کی نمائندگی یا ان کی دلیل سنے بغیر اپنا فیصلہ سنا دے۔‘۔

دو روز قبل 9 نومبر کو سدرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک کی ضلعی جج کیتھرین پوک فائلا نے پتونت سنگھ پنون کی وہ درخواست قبول کر لی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ڈوال اور سامنت گوئل کو سمن امریکی عدلیہ کے ذریعے ان انڈین عدالتوں کے ذریعے بھیجا جائے جن کے دائرہ اختیار کے علاقے میں یہ دونوں مذکورہ اہلکار رہائش پزیر ہو سکتے ہیں۔

پنون نے سمن بھیجنے کے لیے دلی کی تین ممکنہ عدالتوں کی شناخت کی ہے۔ یہ عدالتیں ہیں پٹیالہ ہاؤس کورٹس کمپلکس ، دوارکا کورٹس کمپلکس اور تیس ہزاری کورٹس کمپلکس۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ماضی میں پتونت سنگھ کے وکیلوں کی ٹیم نے اجیت ڈوال کو ان کے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران ذاتی طور پر سمن دینے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

عدالت میں داخل کی گئی تفصیلات کے مطابق فروری 2025 میں جب اجیت ڈوال انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کےوفد کے ہمراہ امریکہ کے دورے پر آئے تھے اس وقت انھیں تین بار ذاتی طور پر سمن ڈیلیور کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ان کی حفاظت کے لیے مامور سیکورٹی کے اہلکاروں نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا تھا۔

انڈیا کی حکومت نے انڈین عدالتوں کے ذریعے انڈین اہلکاروں کو سمن جاری کرنے کے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسول نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’ہم اپنے اعلی اہلکاروں پر بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی اس حملے کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم اس فرضی اور بے معنی لا سوٹ ( مقدمے ) کو بھی مسترد کرتے ہیں۔‘۔

رندھیر جیسوال نے مزید کہا کہ ’انڈیا میں کسی کو قانونی نوٹس صرف طے شدہ مرکزی اتھارٹی یعنی وزارت انصاف کے توسط سے ہی پیش کیا جا سکتا ہے۔‘۔

انڈیا کی وزارت داخلہ نے 2019 میں ’سکھ فار جسٹس‘ نام کی سکھ علیحدگی پسند تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ پتونت سنگھ امریکہ میں انڈین حکومت کے خلاف اور ایک علیحدہ سکھ ریاست کے قیام کی تحریک میں بہت پیش پیش تھے۔ انڈیا نے انھیں اہم مطلوبہ مجرموں کی فہرست میں رکھا تھا۔

امریکہ کے تفتیش کاروں نے جون 2023 میں نکھل گپتا نام کے ایک انڈین شہری کو پراگ سے گرفتار کیا تھا۔ انھیں پتونت سنگھ پنون کے قتل کی سازش کے معاملے میں مزید تفتیش کے لیے چیک جمہوریہ سے امریکہ لايا گیا۔

ایف بی آئی کے ایجنٹوں کی طویل تفتیش کے بعد تفتیش کاروں نے عدالت میں فرد جرم داخل کی جس میں کہا گیا تھا کہ انڈیا کی خفیہ ایجنسی را کے ایک ایجنٹ وکاش یادو نے پنون کو قتل کرنے کے لیے نکھل گپتا کو ایک بڑی رقم کے عوض کرائے کے قاتل کے طور پر ہائر کیا تھا۔

فروری 2026 میں نکھل گپتا نے رقم لے کر قتل کرنے، رقم لے کر قتل کرنے کی سازش کرنے اور منی لانڈرنگ کے تین معاملوں میں عدالت میں اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔

امریکہ کی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی ڈی ای اے نے پنون کو قتل کرنے کی سازش کے معاملے میں دستاویزات جاری کی تھیں جس میں وکاش یادو اور نکھل گپتا کے درمیان براہ راست رابطہ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ یادو، پنون کو قتل کرانے کے لیے نکھل گپتا سے رابطے میں تھا۔

انڈیا کی حکومت ابتدا سے ہی اس بات سے انکار کرتی رہی ہے کہ اس کے اہلکاروں کا قتل کی اس مبینہ سازش سے کوئی تعلق ہے۔ امریکہ نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد انڈیا کی حکومت سے کیس کے شواہد شیئر کیے تھے۔ انڈین حکومت نے اپنے یہاں اس معاملے کی تفتیش کی تھی اور تفتیش کے نتائج امریکہ سے شیئر بھی کیے تھے۔

امریکہ میں 2024 میں را کے ایجنٹ وکاش یادو کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انڈیا میں بھی ایک مقامی معاملے میں ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ لیکن اس کے بعد ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔

نکھل گپتا کے خلاف نیویارک میں الگ سے مقدمہ چل رہا ہے۔ ان کے مقدمے کا فیصلہ 20 نومبر کو ہو گا۔ فیصلے سے پہلے امریکی حکومت نے عدالت سے کہا ہے کہ اس مقدمے میں متاثرہ اور گواہ پتونت سنگھ کو فیصلے سے پہلے اپنا مکمل بیان دینے کی اجازت دی جائے امریکہ کے اٹارنی جیمس ایم مکڈونلڈ نے ضلع جج وکٹر ماریرو کو لکھا ہے کہ ’حکومت یہ توقع کر رہی ہے اس معاملے کے واحد متاثرہ اور گواہ فیصلے کے وقت عدالت میں بیان دیں گے۔ میری عدالت سے یہ درخواست ہے کہ انھیں اپنا بیان پورا کرنے کے لیے تقریباً 20 منٹ دیے جائیں۔‘۔

اٹارنی مکڈونلڈ نے یہ بھی کہا کہ ہے کہ حکومت عدالت کا فیصلہ آتے وقت کچھ آڈیوز اور ویڈیوز بھی چلائے گی جس کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ 15 منٹ سے زیادہ دورانیے کی نہیں ہوں گی۔

انھوں نے جج کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ 20 نومبر کو فیصلے کے دن ممکنہ طور پر 200 سے زیادہ لوگ عدالت میں آئیں گے۔ اس لیے انھوں نے درخواست کی ہے کہ فیصلہ کے دن عدالت کسی بڑے ہال یا تقریب کے کمرے میں منعقد کی جائے۔

20 نومبر کو نکھل گپتا کے مقدمے کے فیصلے کے عمل میں انڈیا کی حکومت کو بھی گہری دلچسپی رہے گی۔ فیصلے کے دوران کیا باتیں کہی جاتی ہیں اور کیا نتیجہ نکلتا ہے یہ انڈیا کی حکومت کے لیے بہت اہم ہو گا۔

نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•1 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

فجیرہ کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے پیش نظر الرٹ جاری

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

11 نومبر 2026•1 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

روس اور یوکرین کے درمیان بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا

سوشل میڈیاروس اور یوکرین کے درمیان بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا۔

11 نومبر 2026•1 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

پاکستانی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی

پاکستان کی برآمدات میں 13 ماہ میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی

’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•مریم نقوی

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال: حج امیگریشن کا وقت اب 15 منٹ تک ہو گیا

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال: حج امیگریشن کا وقت اب 15 منٹ تک ہو گیا۔

11 نومبر 2026•43 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

علی پرویز ملک سستی ایل این جی کیلئے قطر پہنچ گئے

حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگے اسپاٹ کارگوز کے بجائے قطر سے سستی ایل این جی مل جائے۔