وائٹ ہاؤس کے قریب سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے 2 واقعات، 2 افراد گرفتار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وائٹ ہاؤس کے قریب سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے 2 واقعات، 2 افراد گرفتار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پہلے واقعے میں صبح 10 بجے سے کچھ دیر قبل ایک گاڑی لافائیٹ پارک کے اطراف فٹ پاتھ پر چڑھ کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
- خفیہ ادارے کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کر رہا تھا تاہم اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
- اسی دوران دوسرے واقعے میں ایک شخص نے لافائیٹ پارک کے ایک حصے میں قائم سیکیورٹی رکاوٹ پھلانگنے کی کوشش کی جسے موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔
- وائٹ ہاؤس کے دروازے پر تعینات سیکرٹ سروس اہلکاروں پر ایک مسلح شخص نے پستول سے فائرنگ کی تھی، واقعہ 17 اسٹریٹ اور پینسلوینیا ایونیو کے پاس پیش آیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی خفیہ ادارے نے وائٹ ہاؤس کے قریب سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے 2 الگ واقعات میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پہلے واقعے میں صبح 10 بجے سے کچھ دیر قبل ایک گاڑی لافائیٹ پارک کے اطراف فٹ پاتھ پر چڑھ کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
خفیہ ادارے کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کر رہا تھا تاہم اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
اسی دوران دوسرے واقعے میں ایک شخص نے لافائیٹ پارک کے ایک حصے میں قائم سیکیورٹی رکاوٹ پھلانگنے کی کوشش کی جسے موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے دروازے پر تعینات سیکرٹ سروس اہلکاروں پر ایک مسلح شخص نے پستول سے فائرنگ کی تھی، واقعہ 17 اسٹریٹ اور پینسلوینیا ایونیو کے پاس پیش آیا۔
دونوں واقعات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر وائٹ ہاؤس کو مختصر وقت کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ پارک کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بھی روک دی گئی۔
امریکی خفیہ ادارے نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





