وزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- انطالیہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال ترک نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان یازگی نے کیا۔
- اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کوپ 31 انطالیہ سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کےلیے عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات پر زو دیں گے۔
- وزیر اعظم طے شدہ اصولوں کے مطابق بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔
- اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی اور بجلی کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح مکالمے سے بھی خطاب کریں گے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کےلیے ترکیہ پہنچ گئے۔
انطالیہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال ترک نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان یازگی نے کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کوپ 31 انطالیہ سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کےلیے عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات پر زو دیں گے۔
وزیر اعظم طے شدہ اصولوں کے مطابق بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی اور بجلی کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح مکالمے سے بھی خطاب کریں گے۔
سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات اور کوپ 31 میں شریک مختلف عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، کوپ 31 کے کے دوران ’پاکستان پویلین‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





