پاکستانی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستانی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق پاکستان کی ایرانی کوریڈور سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا۔
- دستاویز میں بتایا گیا کہ ٹرانزٹ لاگت، وقت میں اضافے سے گوشت اور فارماسیوٹیکلز کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔
- اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ روس کےساتھ بحری شپنگ پر پابندیوں سے زمینی کوریڈورز کی تجارت بھی متاثر ہوئی۔
- دستاویز کے مطابق افغانستان نے ازبکستان اور قازقستان کو ترجیح دینا شروع کردی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کی برآمدات میں 13 ماہ میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ افغان ٹرانزٹ آمدن میں 13 ماہ میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق پاکستان کی ایرانی کوریڈور سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا۔ وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات 39 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔ مالی سال 25-2024 میں برآمدات 38 کروڑ ڈالر تھیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ ٹرانزٹ لاگت، وقت میں اضافے سے گوشت اور فارماسیوٹیکلز کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ وسطی ایشیائی ریاستوں نے ترکیے مرکز مڈل کوریڈور کی طرف رخ کرلیا۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ روس کےساتھ بحری شپنگ پر پابندیوں سے زمینی کوریڈورز کی تجارت بھی متاثر ہوئی۔ افغانستان نے زیادہ تر تجارت اور ٹرانزٹ تجارت پاکستان سے ہٹادی۔ افغانستان نے تجارت ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں کی طرف منتقل کردی۔
دستاویز کے مطابق افغانستان نے ازبکستان اور قازقستان کو ترجیح دینا شروع کردی۔ افغانستان نے بھارت، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی تجارت بڑھادی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





