پاکستان علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر انڈیا بھیجے گا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر انڈیا بھیجے گا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- گزشتہ سال دونوں حریف ملکوں کے درمیان چار روزہ فوجی تصادم کے بعد یہ کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا انڈیا کا پہلا دورہ ہوگا۔
- پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ’تہذیبی مکالمے‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
- خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مصدق ملک کا یہ دورہ مئی 2023 کے بعد کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا انڈیا کا پہلا دورہ ہوگا۔
- مئی 2025 میں کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں دو درجن سے زائد سیاحوں، جن میں اکثریت ہندوؤں کی تھی، کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان چار روز تک خونریز جھڑپیں جاری رہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان نےاعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ایک علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنا وزیر انڈیا بھیجے گا۔
گزشتہ سال دونوں حریف ملکوں کے درمیان چار روزہ فوجی تصادم کے بعد یہ کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا انڈیا کا پہلا دورہ ہوگا۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ’تہذیبی مکالمے‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مصدق ملک کا یہ دورہ مئی 2023 کے بعد کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا انڈیا کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس وقت پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈین شہر گوا میں ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
مئی 2025 میں کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں دو درجن سے زائد سیاحوں، جن میں اکثریت ہندوؤں کی تھی، کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان چار روز تک خونریز جھڑپیں جاری رہیں۔
نئی دہلی نے اس حملے میں اسلام آباد پر معاونت کا الزام عائد کیا، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کر دیا۔
اس حملے کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے خلاف سفارتی اقدامات کیے، جو بعدازاں میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے سے شدید حملوں کے تبادلے میں تبدیل ہو گئے۔ اس تصادم میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ’حکومتِ پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت ایس سی او کے پلیٹ فارم پر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے فروغ اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔‘۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کو ایس سی او کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ یہ فورم 20 سے 22 نومبر 2026 کے دوران نئی دہلی میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تہذیبی، ثقافتی اور علمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ اس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ مبصر اور مکالمے کے شراکت دار ممالک کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
یہ دعوت پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں مئی 2025 کے فوجی تصادم کے بعد ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے۔
ایس سی او سربراہ اجلاس 2027 میں اسلام آباد میں ہوگا۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں ہونے والا تہذیبی مکالمے کا فورم ایس سی او سربراہ اجلاس سے الگ سرگرمی ہے۔ پاکستان نے 2026-27 کے لیے تنظیم کی سربراہی سنبھال لی ہے اور 2027 میں ایس سی او کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرے گا۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہو چکا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





