بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلجینسن ہوانگ سکینڈل کے بعد واشنگٹن میں چین کے خلاف سخت پالیسی کے مطالبے میں شدت کا امکانلاہور دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر، کیا انڈیا سے آنے والی آلودہ ہوا اس کی وجہ ہے؟امن مذاکرات سے قبل روس نے یوکرین میں محدود جنگ بندی کو مسترد کر دیاٹرمپ خاندان کے کرپٹو کاروبار کی تحقیقات کا امکان: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان کیا روابط ہیں؟امریکا کا ایران کو جنگ پر تاوان دینے سے صاف انکارایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلجینسن ہوانگ سکینڈل کے بعد واشنگٹن میں چین کے خلاف سخت پالیسی کے مطالبے میں شدت کا امکانلاہور دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر، کیا انڈیا سے آنے والی آلودہ ہوا اس کی وجہ ہے؟امن مذاکرات سے قبل روس نے یوکرین میں محدود جنگ بندی کو مسترد کر دیاٹرمپ خاندان کے کرپٹو کاروبار کی تحقیقات کا امکان: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان کیا روابط ہیں؟امریکا کا ایران کو جنگ پر تاوان دینے سے صاف انکارایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلجینسن ہوانگ سکینڈل کے بعد واشنگٹن میں چین کے خلاف سخت پالیسی کے مطالبے میں شدت کا امکانلاہور دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر، کیا انڈیا سے آنے والی آلودہ ہوا اس کی وجہ ہے؟امن مذاکرات سے قبل روس نے یوکرین میں محدود جنگ بندی کو مسترد کر دیاٹرمپ خاندان کے کرپٹو کاروبار کی تحقیقات کا امکان: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان کیا روابط ہیں؟امریکا کا ایران کو جنگ پر تاوان دینے سے صاف انکارایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلجینسن ہوانگ سکینڈل کے بعد واشنگٹن میں چین کے خلاف سخت پالیسی کے مطالبے میں شدت کا امکانلاہور دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر، کیا انڈیا سے آنے والی آلودہ ہوا اس کی وجہ ہے؟امن مذاکرات سے قبل روس نے یوکرین میں محدود جنگ بندی کو مسترد کر دیاٹرمپ خاندان کے کرپٹو کاروبار کی تحقیقات کا امکان: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان کیا روابط ہیں؟امریکا کا ایران کو جنگ پر تاوان دینے سے صاف انکار
بین الاقوامی10 گھنٹے پہلے•11 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 12:32
🇬🇧 English

یمن کا ایران سے حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے اور فوجی ماہرین واپس بلانے کا مطالبہ

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
یمن کا ایران سے حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے اور فوجی ماہرین واپس بلانے کا مطالبہ
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "یمن کا ایران سے حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے اور فوجی ماہرین واپس بلانے کا مطالبہ"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • یمنی حکومت نے تہران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ کو طول دینے کے ساتھ ساتھ حوثی گروپ کو سیاسی اور سفارتی تحفظ بھی فراہم کر رہا ہے۔
  • یمن کی وزارت خارجہ و تارکین وطن نے پیر کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے اس بیان کی شدید مذمت کی، جس میں سعودی عرب پر یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور ملک میں شہری اہداف پر فضائی حملوں کی مذمت کی گئی تھی۔
  • عدن میں قائم یمنی وزارت خارجہ نے ایرانی بیان کو ’دہشت گرد حوثی ملیشیا کو سیاسی اور میڈیا کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے‘ کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران جنگ کو طول دینے اور یمنی عوام کی انسانی مشکلات میں اضافے کی ذمہ داری سے بچنا چاہتا ہے۔
  • بیان میں کہا گیا کہ ایران کی مداخلت اب حوثیوں کی مالی معاونت، انہیں اسلحہ فراہم کرنے اور تربیت دینے تک محدود نہیں رہی بلکہ ان کی فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور انتظام میں براہ راست کردار تک پہنچ چکی ہے۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے پیر کو ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے، اپنے فوجی ماہرین کو یمن سے واپس بلائے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ختم کرے۔

یمنی حکومت نے تہران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ کو طول دینے کے ساتھ ساتھ حوثی گروپ کو سیاسی اور سفارتی تحفظ بھی فراہم کر رہا ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ و تارکین وطن نے پیر کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے اس بیان کی شدید مذمت کی، جس میں سعودی عرب پر یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور ملک میں شہری اہداف پر فضائی حملوں کی مذمت کی گئی تھی۔

عدن میں قائم یمنی وزارت خارجہ نے ایرانی بیان کو ’دہشت گرد حوثی ملیشیا کو سیاسی اور میڈیا کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے‘ کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران جنگ کو طول دینے اور یمنی عوام کی انسانی مشکلات میں اضافے کی ذمہ داری سے بچنا چاہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کی مداخلت اب حوثیوں کی مالی معاونت، انہیں اسلحہ فراہم کرنے اور تربیت دینے تک محدود نہیں رہی بلکہ ان کی فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور انتظام میں براہ راست کردار تک پہنچ چکی ہے۔

بیان کے مطابق’میدان جنگ میں فوجی معاونت اور بین الاقوامی فورمز پر سفارتی تحفظ کا امتزاج یمنی ریاست کو کمزور کرنے اور خطے کی سلامتی اور آبی گزرگاہوں کے لیے خطرہ بننے میں ایران کے حقیقی کردار کا مزید ثبوت ہے۔‘۔

یمنی وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ کے ایک اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کے ساتھ 21 غیر ملکی ماہرین کام کر رہے ہیں، جن میں ایران کی پاسداران انقلاب کے 14 اور لبنان کی حزب اللہ کے سات ارکان شامل ہیں۔

بیان کے مطابق، ان ماہرین کی ذمہ داریوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول، فوجی کارروائیوں کا انتظام، بیلسٹک میزائل، ڈرونز، الیکٹرانک جنگ، فوجی سازوسامان کی سمگلنگ اور بحری کارروائیوں میں رابطہ کاری شامل ہے۔ ان کارروائیوں میں تجارتی جہازوں کو حملوں کے لیے منتخب کرنا بھی شامل ہے۔

وزارت خارجہ نے ان ماہرین کی موجودگی کو ’ایک مکمل فوجی جنرل سٹاف’ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار محض تربیت تک محدود نہیں بلکہ وہ فوجی کارروائیوں کی نگرانی، منصوبہ بندی اور رہنمائی بھی کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ’یمنی عوام اس جنگ کی قیمت اپنی جانوں، سلامتی اور روزگار کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔‘۔

یمنی حکومت نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ حوثیوں کو شہریوں کے اغوا، قتل اور انہیں خوف زدہ کرنے، شہروں اور شہری تنصیبات پر گولہ باری، آبادیوں کا محاصرہ کرنے اور لوگوں کو بھوک سے دوچار کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔

حکومت نے حوثیوں پر سعودی سرزمین، تجارتی جہازوں اور بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بحری آمدورفت کو بار بار نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔

اسلحے کی پابندی اور سعودی عرب کی امداد۔

یمنی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 اور قرارداد 2624 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان قراردادوں کے تحت حوثیوں پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی گئی تھی۔ اس پابندی میں ہتھیاروں، فوجی سازوسامان، تکنیکی معاونت، تربیت اور فوجی سرگرمیوں سے متعلق مالی معاونت بھی شامل ہے۔

یمنی حکومت نے تہران پر زور دیا کہ وہ خطے کے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرے، مسلح گروہوں کی حمایت ترک کرے اور اپنے قومی وسائل ہتھیاروں اور سمگلنگ کے نیٹ ورکس پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔

بیان میں حوثیوں کے لیے ایران کی مبینہ فوجی معاونت کا موازنہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے لیے انسانی ہمدردی اور ترقیاتی امداد اور مملکت میں مقیم یمنی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے بھی کیا گیا۔

یمنی وزارت خارجہ نے کہا کہ’ایرانی حکومت نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران، حوثی ملیشیا کی شروع کردہ جنگ میں، یمنی عوام کو میزائل، خودکش ڈرونز، دھماکا خیز مواد سے لیس کشتیاں اور تباہی پھیلانے والے ماہرین کے سوا کچھ نہیں دیا۔‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے برعکس سعودی عرب نے یمن کو قیمتی امدادی، انسانی ہمدردی اور ترقیاتی معاونت فراہم کی ہے، جبکہ مملکت میں مقیم یمنی شہریوں کو بھی سہولتیں دی ہیں۔ ان کی ملازمتوں اور ترسیلات زر سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

یمنی وزارت خارجہ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ یمن کی خودمختاری کے احترام کا تقاضا ہے کہ ایران حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی بند کرے، اپنے فوجی ماہرین کو واپس بلائے اور یمن کے قومی فیصلوں میں مداخلت ختم کرے۔

وزارت کے مطابق، اگر تہران کو واقعی یمنی عوام کی مشکلات کا احساس ہے تو اسے ایسی معاونت ختم کرنی چاہیے جو جنگ کو طول دینے اور ملک کی تباہی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں 2014 سے خانہ جنگی جاری ہے، جب حوثیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرکے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔

اس تنازع کے نتیجے میں یمن دنیا کے سنگین ترین انسانی بحرانوں میں سے ایک سے دوچار ہو چکا ہے۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•15 منٹ پہلے•عائشہ نورانی

ایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکان۔

11 نومبر 2026•15 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

بارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

بارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

11 نومبر 2026•16 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقل

بشکریہ غیر ملکی میڈیاامریکی ٹی وی فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جان کو خطرات کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ۔

11 نومبر 2026•46 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈ

پاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈ۔

11 نومبر 2026•46 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

لاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل

لاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل۔

11 نومبر 2026•46 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

جینسن ہوانگ سکینڈل کے بعد واشنگٹن میں چین کے خلاف سخت پالیسی کے مطالبے میں شدت کا امکان

جینسن ہوانگ سکینڈل کے بعد واشنگٹن میں چین کے خلاف سخت پالیسی کے مطالبے میں شدت کا امکان۔