رواں مالی سال کے اختتام پر 45 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر آنے کا تخمینہ ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "رواں مالی سال کے اختتام پر 45 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر آنے کا تخمینہ ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی کے نجی ہوٹل میں گرین پیک انٹرنیشنل اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ری-سیٹ 2.0۔
- انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بینکاری شعبے میں گزشتہ 5 سال میں زبردست نمو ہوئی ہے تاہم اب بھی متعدد مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں حقیقی جی ڈی پی نمو میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، زراعت جیسے شعبے میں تاحال 2.5فیصد سے زائد نمو نہیں ہو پارہی۔
- ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں ہم میکرو اکنامک استحکام حاصل کرچکے ہیں، اس استحکام کی قیمت ہم نے کم جی ڈی پی نمو اور بلند بے روزگاری کے ساتھ چکائی، گزشتہ چار سالوں کی جی ڈی پی نمو اوسطاً 2.1 فیصد کی معمولی شرح پر رہی۔
- انہوں نے کہا کہ تاہم اس میکرو اکنامک استحکام نے ہمیں معاشی نمو کی ایک بنیاد فراہم کر دی ہے، اب ہمیں حکمتِ عملی وضع کرنے ہے جو اس میں مددگار ثابت ہوسکے، رواں مالی سال کے باقی ماندہ 8 ماہ میں ایس ایم ایز کو مزید فروغ دینا ہے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر 45 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر آنے کا تخمینہ ہے۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں گرین پیک انٹرنیشنل اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ری-سیٹ 2.0، ریٹیل بینکنگ اینڈ اسمال بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اوورسیز کیلئے کوئی بہتر پراڈکٹ نہ ہونے سے ترسیلات کو ریئل اسٹیٹ اور دیگر سیکٹرز میں انویسٹ کردیا جاتا ہے بینکوں کو اس حوالے سے بھی توجہ دینا ہوگی، ٹیکنالوجی کے اس وقت کئی پلیٹ فارمز ہمارے پاس موجود ہیں جو امید کی کرن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بینکاری شعبے میں گزشتہ 5 سال میں زبردست نمو ہوئی ہے تاہم اب بھی متعدد مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں حقیقی جی ڈی پی نمو میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، زراعت جیسے شعبے میں تاحال 2.5فیصد سے زائد نمو نہیں ہو پارہی۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں ہم میکرو اکنامک استحکام حاصل کرچکے ہیں، اس استحکام کی قیمت ہم نے کم جی ڈی پی نمو اور بلند بے روزگاری کے ساتھ چکائی، گزشتہ چار سالوں کی جی ڈی پی نمو اوسطاً 2.1 فیصد کی معمولی شرح پر رہی۔
انہوں نے کہا کہ تاہم اس میکرو اکنامک استحکام نے ہمیں معاشی نمو کی ایک بنیاد فراہم کر دی ہے، اب ہمیں حکمتِ عملی وضع کرنے ہے جو اس میں مددگار ثابت ہوسکے، رواں مالی سال کے باقی ماندہ 8 ماہ میں ایس ایم ایز کو مزید فروغ دینا ہے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان میں موجود 29 لاکھ ایس ایم ایز کو قرضہ نہیں مل پا رہا، ہمارا مدعا یہ ہے کہ زراعت اور چھوٹے کاروباروں پر توجہ دیں، نئے بینکاری پروڈکٹ خود بخود نکلیں گے، کوئی کاروبار تبھی نمو حاصل کر سکتا ہے جب اس کا گاہک نمو حاصل کرے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





