جمعہ، 13 نومبر 2026ء3 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
’کل کا بچہ اور ایسا رویہ‘: انڈیا کو ون ڈے کرکٹ میں دوسری بڑی شکست اور گرنور برار کے جارحانہ رویے پر تنقیدجادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، عظمیٰ بخاریکراچی: چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ کیس، مجرم کو 48 برس قید کی سزا سنادی گئیپاکستان و ناروے کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاقچینی محققین کا ’برقی کنگھی‘ کی مدد سے موروثی گنج پن کا ’مؤثر علاج‘ دریافت کرنے کا دعویٰبرطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی فوجی افسر پر فردِ جرم عائد کرنے کی تیاریپاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مالی امداد و قرضوں میں ریلیف دیا جائے: شیری رحمٰناسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرپاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل’کل کا بچہ اور ایسا رویہ‘: انڈیا کو ون ڈے کرکٹ میں دوسری بڑی شکست اور گرنور برار کے جارحانہ رویے پر تنقیدجادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، عظمیٰ بخاریکراچی: چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ کیس، مجرم کو 48 برس قید کی سزا سنادی گئیپاکستان و ناروے کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاقچینی محققین کا ’برقی کنگھی‘ کی مدد سے موروثی گنج پن کا ’مؤثر علاج‘ دریافت کرنے کا دعویٰبرطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی فوجی افسر پر فردِ جرم عائد کرنے کی تیاریپاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مالی امداد و قرضوں میں ریلیف دیا جائے: شیری رحمٰناسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرپاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل’کل کا بچہ اور ایسا رویہ‘: انڈیا کو ون ڈے کرکٹ میں دوسری بڑی شکست اور گرنور برار کے جارحانہ رویے پر تنقیدجادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، عظمیٰ بخاریکراچی: چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ کیس، مجرم کو 48 برس قید کی سزا سنادی گئیپاکستان و ناروے کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاقچینی محققین کا ’برقی کنگھی‘ کی مدد سے موروثی گنج پن کا ’مؤثر علاج‘ دریافت کرنے کا دعویٰبرطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی فوجی افسر پر فردِ جرم عائد کرنے کی تیاریپاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مالی امداد و قرضوں میں ریلیف دیا جائے: شیری رحمٰناسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرپاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل’کل کا بچہ اور ایسا رویہ‘: انڈیا کو ون ڈے کرکٹ میں دوسری بڑی شکست اور گرنور برار کے جارحانہ رویے پر تنقیدجادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، عظمیٰ بخاریکراچی: چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ کیس، مجرم کو 48 برس قید کی سزا سنادی گئیپاکستان و ناروے کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاقچینی محققین کا ’برقی کنگھی‘ کی مدد سے موروثی گنج پن کا ’مؤثر علاج‘ دریافت کرنے کا دعویٰبرطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی فوجی افسر پر فردِ جرم عائد کرنے کی تیاریپاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مالی امداد و قرضوں میں ریلیف دیا جائے: شیری رحمٰناسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرپاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل
بین الاقوامی1 گھنٹے پہلے•13 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 4:37
🇬🇧 English

چینی محققین کا ’برقی کنگھی‘ کی مدد سے موروثی گنج پن کا ’مؤثر علاج‘ دریافت کرنے کا دعویٰ

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
چینی محققین کا ’برقی کنگھی‘ کی مدد سے موروثی گنج پن کا ’مؤثر علاج‘ دریافت کرنے کا دعویٰ
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "چینی محققین کا ’برقی کنگھی‘ کی مدد سے موروثی گنج پن کا ’مؤثر علاج‘ دریافت کرنے کا دعویٰ"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • بیہانگ یونیورسٹی اور دیگر چینی اداروں کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں تین نومبر کو شائع ہوئے ہیں۔
  • محققین نے اس کنگھی کو ’ڈی ٹینگل‘ کا نام دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ یہ نام فلم ’ٹینگلڈ‘ سے متاثر ہو کر رکھا گیا۔
  • موروثی گنج پن کو سائنسی زبان میں ’اینڈروجینیٹک ایلوپیشیا (اے جی اے)‘ کہا جاتا ہے، اور یہ گنج پن کی سب سے عام قسم سمجھی جاتی ہے۔
  • اگرچہ گنج پن کے صحت پر اثرات نہیں ہوتے، تاہم اس کے متاثرہ افراد، خاص طور پر خواتین اور کم عمر مردوں، پر اس صورتحال کے نفسیاتی اور سماجی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

بیجنگ (تزویراتی بیورو): چین محققین نے ایک ایسی ’برقی کنگھی‘ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو موروثی گنج پن کے علاج میں مدد دے سکتی ہے۔

بیہانگ یونیورسٹی اور دیگر چینی اداروں کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں تین نومبر کو شائع ہوئے ہیں۔

محققین نے اس کنگھی کو ’ڈی ٹینگل‘ کا نام دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ یہ نام فلم ’ٹینگلڈ‘ سے متاثر ہو کر رکھا گیا۔ ٹینگلڈ سنہ 2010 میں ریلیز ہونے والی ایک اینی میٹڈ فلم ہے جس کی مرکزی کردار کے بال غیر معمولی طور پر لمبے ہوتے ہیں۔

موروثی گنج پن کو سائنسی زبان میں ’اینڈروجینیٹک ایلوپیشیا (اے جی اے)‘ کہا جاتا ہے، اور یہ گنج پن کی سب سے عام قسم سمجھی جاتی ہے۔ اس میں بال آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

اگرچہ گنج پن کے صحت پر اثرات نہیں ہوتے، تاہم اس کے متاثرہ افراد، خاص طور پر خواتین اور کم عمر مردوں، پر اس صورتحال کے نفسیاتی اور سماجی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

نیچر کمیونیکیشنز میں شائع کردہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موروثی گنج پن دنیا بھر میں ڈیڑھ سے دو ارب افراد کو متاثر کرتا ہے۔ اس کیفیت میں بالوں کی جڑیں آہستہ آہستہ کمزور اور سکڑتی جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں بال باریک ہوتے جاتے ہیں اور آخرکار گرنے لگتے ہیں۔

محققین کا دعویٰ ہے کہ گنج پن دور کرنے کے موجودہ علاج میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ بعض دوائیں پورے جسم پر اثر انداز ہو جاتی ہیں جبکہ سر پر لگائی جانے والی دوائیں اکثر بالوں کی جڑوں تک مطلوبہ مقدار میں نہیں پہنچ پاتیں۔

محققین کے مطابق موروثی گنج پن کے علاج میں ایک اور طریقہ باریک سوئیوں کے ذریعے دوا کو جلد کے اندر پہنچانا بھی ہے۔ تاہم ان کے دعوے کے مطابق اس طریقے میں جلد اور بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتا ہے اور سر کے بڑے حصے پر اس کا استعمال آسان نہیں ہوتا۔

مزید یہ کہ بالوں کی موجودگی بھی اس طریقہ علاج کی کارکردگی متاثر کر سکتی ہے۔

محققین کے مطابق گنج پن کے علاج میں اصل چیلنج یہ ہے کہ بالوں کی نشوونما کے لیے استعمال ہونے والے اجزا کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے بالوں کی جڑوں تک کیسے پہنچایا جائے۔

اسی وجہ سے انھوں نے ایک ایسا آلہ تیار کرنے کی کوشش کی جس کے بارے میں اُن کا دعویٰ ہے کہ ان مادوں کو براہ راست بالوں کی جڑوں تک پہنچا سکے۔ تاہم تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس تحقیق کے نتیجے میں حاصل ہونے والے نتائج فی الحال انسانوں پر نہیں بلکہ گنج پن کے شکار چوہوں پر کر کے حاصل ہوئے ہیں۔

اس کنگھی کے دندانوں میں الیکٹروڈز، یعنی بجلی منتقل کرنے والے باریک دھاتی حصے لگائے گئے ہیں۔

محققین کے مطابق ’ڈی ٹینگل‘ عام کنگھی جیسی دکھائی دیتی ہے اور چونکہ اس کے دانتوں میں الیکٹروڈز نصب ہیں، اس وجہ سے جب یہ بالوں میں چلائی جاتی ہے تو سر کی جلد میں ایک نسبتاً زیادہ طاقتور الیکٹرک فیلڈ (برقی میدان) پیدا کرتی ہے۔

عام الفاظ میں الیکٹرک فیلڈ کو ایسی غیر محسوس برقی قوت سمجھا جا سکتا ہے جو جلد کے اندر موجود خلیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اس الیکٹرک فیلڈ کا ایک کام بالوں کی کمزور پڑتی جڑوں کو دوبارہ فعال بنانے میں مدد کرنا ہے۔ دوسرا کام بالوں کی نشونما میں استعمال ہونے والے مادوں کو جلد کے اندر گہرائی تک پہنچانا ہے جو عام طور پر جلد کی سطح پر ہی رہ جاتے ہیں۔

مادوں سے مراد دو اجزا ہیں جو بالوں کی نشوونما بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے گئے۔ ان میں سے ایک بالوں کی جڑوں تک خون کی فراہمی بڑھانے جبکہ دوسرا بال گرنے سے منسلک حیاتیاتی عمل کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

محققین کے مطابق کنگھی کے بعض دندانے پینسل کی نوک کی طرح بنائے گئے ہیں۔ جب کنگھی سر پر چلائی جاتی ہے تو یہ دندانے ان مادوں کو خارج کرتے ہیں جبکہ الیکٹرک فیلڈ انھیں بالوں کی جڑوں تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ سر کی جلد اور خلیات کی بیرونی تہہ عام طور پر بیرونی مادوں کو اندر داخل ہونے سے روکتی ہے۔ تاہم کنگھی کی وجہ سے پیدا ہونے والا الیکٹرک فیلڈ خلیات کی بیرونی تہہ میں انتہائی مختصر اور عارضی تبدیلی پیدا کرتا ہے، جس سے علاج کے لیے ضروری مادوں کو اندر داخل ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔

اس عمل کے بعد خلیات دوبارہ اپنی معمول کی حالت میں واپس آ جاتے ہیں۔

تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپیوٹر ماڈلز اور چوہوں پر تجربات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ نظام علاج کے لیے درکار مواد کو جلد کے اندر تقریباً 660 مائیکرومیٹر گہرائی تک پہنچا سکتا ہے، جبکہ روایتی بیرونی استعمال میں یہ گہرائی تقریباً 74 مائیکرومیٹر رہی۔ محققین کے دعوے کے مطابق یہی فرق اسے بالوں کی جڑوں تک علاجی مواد پہنچانے میں زیادہ مؤثر بناتا ہے۔

تحقیق میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس علاج سے جڑوں کے اردگرد خون کی فراہمی بہتر ہوئی اور وہ حیاتیاتی عوامل کم ہوئے جو بال گرنے سے منسلک سمجھے جاتے ہیں۔

محققین کا خیال ہے کہ جب بالوں کی جڑوں تک زیادہ خون، آکسیجن اور غذائیت پہنچتی ہے تو ان کی نشوونما بہتر ہو سکتی ہے۔

تاہم تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ نتائج فی الحال انسانوں پر نہیں بلکہ گنج پن کے شکار چوہوں پر کیے گئے تجربات سے حاصل ہوئے ہیں۔

تحقیق کے دوران محققین نے گنج پن کے شکار چوہوں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا۔ بعض کو صرف روایتی دوا دی گئی، بعض کو صرف برقی تحریک دی گئی جبکہ بعض کو برقی تحریک کے ساتھ بالوں کی نشونما میں مدد دینے والے دو اجزا دیے گئے۔

محققین کے مطابق صرف برقی تحریک سے بھی کچھ بہتری دیکھی گئی، تاہم سب سے بہتر نتائج اس وقت حاصل ہوئے جب برقی تحریک اور بالوں کی نشونما کے اجزا کو ایک ساتھ استعمال کیا گیا۔

ان کے مطابق اس مشترکہ طریقہ علاج سے نئے بال نسبتاً تیزی سے اُگے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ بالوں کی تعداد، موٹائی اور جڑوں کی مجموعی حالت میں بھی بہتری دیکھی گئی۔

محققین کا دعویٰ ہے کہ جن چوہوں کا علاج ’ڈی ٹینگل‘ کے ذریعے کیا گیا، ان میں ایک ماہ کے اندر بال تقریباً پورے اس حصے میں دوبارہ اگ آئے جہاں پہلے بال موجود نہیںتھے، جبکہ عام طور پر استعمال ہونے والی دوا منو آکسیڈل سے یہ شرح تقریباً 70 فیصد رہی۔

تحقیق کے دوران محققین نے جانوروں کی جلد اور جسم کے دیگر اعضا کا بھی جائزہ لیا۔ ان کے مطابق انھیں ایسے شواہد نہیں ملے جن سے ظاہر ہو کہ اس علاج سے جانوروں کے دیگر اعضا کو نمایاں نقصان پہنچا ہو۔

اپنے نتائج کی بنیاد پر محققین کا دعویٰ ہے کہ ڈی ٹینگل نہ صرف بالوں کی نشونما والے اجزا کو ان کی جڑوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ الیکٹرک فیلڈ اور ان اجزا کے مشترکہ استعمال سے بالوں کی بحالی کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

یہ کنگھی انسانوں کے لیے کس قدر مؤثر اور محفوظ ہے، اس کے لیے مزید طبی آزمائشوں کی ضرورت ہو گی۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
13 نومبر 2026•32 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’کل کا بچہ اور ایسا رویہ‘: انڈیا کو ون ڈے کرکٹ میں دوسری بڑی شکست اور گرنور برار کے جارحانہ رویے پر تنقید

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہونے والی شکست انڈیا کی ون ڈے میں اب تک کی سب سے بڑی شکست سے محض ایک رن کم ہے۔

13 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•سید ذیشان حیدر

جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری : فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور۔

13 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•مریم نقوی

کراچی: چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ کیس، مجرم کو 48 برس قید کی سزا سنادی گئی

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے گل بائی کے قریب چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم داد بخش کو۔

13 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پاکستان و ناروے کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستانی سفیر عاصم علی خان کی پیٹر کرسچن فریلچ سے ملاقاتناروے میں پاکستان کے سفیر عاصم علی خان نے نارویجن پارلیمنٹ کی۔

13 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی فوجی افسر پر فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری

برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی فوجی افسر پر فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری۔

13 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•سید ذیشان حیدر

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مالی امداد و قرضوں میں ریلیف دیا جائے: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰنپاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی۔