جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، عظمیٰ بخاری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، عظمیٰ بخاری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو پنجاب کا ماڈل بنا دیا ہے، پنجاب کا گورننس کا ماڈل دوسرے صوبے میں مثال بن چکا ہے۔
- عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دو سال میں مریم نواز نے پنجاب میں وہ کام کر دیے جو ملکی تاریخ میں کوئی نہیں کر سکا، جعلی بیانیے بنانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔
- انہوں نے مزید کہا کہ مردہ گھوڑے میں ہوا بھرنے کی اب کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مریم نواز کو پنجاب کے لوگ کھلے دل سے تسلیم کر چکے ہیں۔
- صوبائی وزیر نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے بہترین وزیر اعلیٰ مریم نواز ہے، مریم نواز کو ٹارگٹ کرکے غیر اہم لوگ اہم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، لگے رہو بھائی لیکن یہاں آپکی دال نہیں گلنے والی۔
لاہور (بیورو رپورٹ): وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، کچھ بیروزگار اور سیاسی یتیم نئے ٹھکانے تلاش کرنے کےلیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو پنجاب کا ماڈل بنا دیا ہے، پنجاب کا گورننس کا ماڈل دوسرے صوبے میں مثال بن چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دو سال میں مریم نواز نے پنجاب میں وہ کام کر دیے جو ملکی تاریخ میں کوئی نہیں کر سکا، جعلی بیانیے بنانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردہ گھوڑے میں ہوا بھرنے کی اب کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مریم نواز کو پنجاب کے لوگ کھلے دل سے تسلیم کر چکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے بہترین وزیر اعلیٰ مریم نواز ہے، مریم نواز کو ٹارگٹ کرکے غیر اہم لوگ اہم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، لگے رہو بھائی لیکن یہاں آپکی دال نہیں گلنے والی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





