فضل الرحمان انصاف کی تلقین کرتے ہیں اور خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "فضل الرحمان انصاف کی تلقین کرتے ہیں اور خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود تو حلوہ کھاتے ہیں لیکن دوسروں کو کھانے سے روکتے ہیں۔
- پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے حکومت اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
- انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی دوستی ہے، اس کا یہ مطلب کیسے ہوا کہ زرداری صاحب کرپشن کے معاملے میں مولانا کو بچائیں گے؟
- گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کرپشن کے شواہد نظر آ رہے ہیں، کیا زرداری صاحب کہیں گے کہ جو کچھ ہوا ٹھیک تھا؟ کیا جے یو آئی میں ہونے یا مولانا کا بیٹا یا بھائی ہونے سے کرپشن جائز ہو جاتی ہے؟
پشاور (نمائندہ خصوصی): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے ہیں اور خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔
گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود تو حلوہ کھاتے ہیں لیکن دوسروں کو کھانے سے روکتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے حکومت اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی دوستی ہے، اس کا یہ مطلب کیسے ہوا کہ زرداری صاحب کرپشن کے معاملے میں مولانا کو بچائیں گے؟
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کرپشن کے شواہد نظر آ رہے ہیں، کیا زرداری صاحب کہیں گے کہ جو کچھ ہوا ٹھیک تھا؟ کیا جے یو آئی میں ہونے یا مولانا کا بیٹا یا بھائی ہونے سے کرپشن جائز ہو جاتی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے میں مولانا کے بیٹے پر کرپشن کے الزام کا بھی حساب ہونا چاہیے، پی ڈی ایم دور میں سب سے زیادہ فائدہ جے یو آئی کو ہوا۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم دور میں جے یو آئی کو اس کی پسند کی وزارتیں ملیں، جن میں مذہبی امور، ہاؤسنگ اور مواصلات کی وزارتیں شامل تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی بڑی وزارت باقی نہیں رہی، جو جے یو آئی کو نہ ملی ہو، کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے تو سزا بھگتنا پڑے گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





