انکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال کا نیا طریقہ کار متعارف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "انکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال کا نیا طریقہ کار متعارف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایف بی آر کے متعارف کروائے گئے نئے طریقہ کار کے تحت ایف بی آر کا خودکار نظام، بشمول سی آر ایم، ٹیکس دہندگان کے جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لے گا اور کسی بھی حقائق پر مبنی یا قانونی غلطی یا تضاد کی نشاندہی ہونے پر آئی آر آئی ایس کے ذریعے آن لائن ایڈوائس یا پیشگی اطلاع بھیجے گا۔
- تاکہ ٹیکس دہندگان قانونی یا تعزیری کارروائی شروع ہونے سے پہلے اپنی وضاحت پیش کر سکیں، غلطیوں کی اصلاح کر سکیں یا دیگر ضروری اقدامات اٹھا سکیں۔
- غلطی درست کرنے یا نشاندہی کردہ بے ضابطگی دور کرنے کے لیے کم از کم سات دن کی مہلت دی جائے گی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال اور ان میں سامنے آنے والی غلطیوں یا بے ضابطگیوں سے متعلق ٹیکس دہندگان کو پیشگی آگاہ کرنے کا طریقہ کار وضع کر دیا، انکم ٹیکس رولز 2002 میں نئی شق 38 بی شامل ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایف بی آر کے متعارف کروائے گئے نئے طریقہ کار کے تحت ایف بی آر کا خودکار نظام، بشمول سی آر ایم، ٹیکس دہندگان کے جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لے گا اور کسی بھی حقائق پر مبنی یا قانونی غلطی یا تضاد کی نشاندہی ہونے پر آئی آر آئی ایس کے ذریعے آن لائن ایڈوائس یا پیشگی اطلاع بھیجے گا۔
تاکہ ٹیکس دہندگان قانونی یا تعزیری کارروائی شروع ہونے سے پہلے اپنی وضاحت پیش کر سکیں، غلطیوں کی اصلاح کر سکیں یا دیگر ضروری اقدامات اٹھا سکیں۔ یہ پیشگی اطلاع متعلقہ دائرہ اختیار رکھنے والا ان لینڈ ریونیو افسر بھی جاری کر سکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندہ کو جواب دینے۔
غلطی درست کرنے یا نشاندہی کردہ بے ضابطگی دور کرنے کے لیے کم از کم سات دن کی مہلت دی جائے گی۔ مقررہ مدت میں جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں ٹیکس دہندہ کو دوبارہ یاددہانی بھیجی جائے گی، جس کے لیے بھی کم از کم سات دن کی مہلت مقرر ہوگی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





