لاہور میں زہریلی چائے پینے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق، پھوپھو کی حالت تشویشناک

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لاہور میں زہریلی چائے پینے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق، پھوپھو کی حالت تشویشناک"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والا بچہ فیصل علی اپنی والدہ کے ہمراہ ہئیر کچی آبادی میں اپنے نانا کے گھر آیا ہوا تھا، جہاں نانا نے چائے بنائی۔
- دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچہ دم توڑ گیا جبکہ خاتون جنرل اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔
- واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ہئیر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور کے علاقے ہئیر میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کی پھوپھو کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے بچے کے نانا، نانی اور والد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والا بچہ فیصل علی اپنی والدہ کے ہمراہ ہئیر کچی آبادی میں اپنے نانا کے گھر آیا ہوا تھا، جہاں نانا نے چائے بنائی۔ چائے پینے کے بعد بچے کی پھوپھو امہ احمد کی طبیعت بگڑ گئی، اسی چائے کو بچے نے بھی پی لیا، جس کے بعد دونوں بے ہوش ہوگئے۔
دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچہ دم توڑ گیا جبکہ خاتون جنرل اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ہئیر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے سسر جاوید، اس کی اہلیہ اور بچے کے والد کو حراست میں لے کر اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





