ایران کا امریکا سے 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کا امریکا سے 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے اپنے بیان میں واشنگٹن پر فرضی مذاکرات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
- دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔
- ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور دوبارہ حملوں کا امکان انتہائی کم ہے۔
- امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کو عملاً ختم قرار دیا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے امریکا سے ایران کی 7 شرائط تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے اپنے بیان میں واشنگٹن پر فرضی مذاکرات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور دوبارہ حملوں کا امکان انتہائی کم ہے۔
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کو عملاً ختم قرار دیا ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران عزت اور احترام کے ساتھ امریکا سے تنازع کے حل کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب قطر کے وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات۔
قطری وزیرِ اعظم کے مطابق ملاقات میں معاہدے تک پہنچنے اور خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی مذاکرات کی امیدوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ مہنگائی کے خدشات کم ہونے سے امریکی حصص بازار میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





