ہفتہ، 14 نومبر 2026ء4 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
اٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیاصدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورتراولپنڈی، اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 افراد گرفتارراولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشافعالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدیغیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، گورنر خیبر پختونخواایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار 418 غیر قانونی تارکین کی واپسیبلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہیدکوٹ لکھپت جیل میں قید یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی کیلئے درخواست دائراٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیاصدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورتراولپنڈی، اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 افراد گرفتارراولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشافعالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدیغیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، گورنر خیبر پختونخواایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار 418 غیر قانونی تارکین کی واپسیبلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہیدکوٹ لکھپت جیل میں قید یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی کیلئے درخواست دائراٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیاصدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورتراولپنڈی، اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 افراد گرفتارراولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشافعالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدیغیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، گورنر خیبر پختونخواایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار 418 غیر قانونی تارکین کی واپسیبلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہیدکوٹ لکھپت جیل میں قید یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی کیلئے درخواست دائراٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیاصدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورتراولپنڈی، اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 افراد گرفتارراولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشافعالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدیغیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، گورنر خیبر پختونخواایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار 418 غیر قانونی تارکین کی واپسیبلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہیدکوٹ لکھپت جیل میں قید یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی کیلئے درخواست دائر
بین الاقوامی56 منٹ پہلے•14 نومبر 2026•وقت اشاعت: رات 8:11
🇬🇧 English

ایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
ایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کا ’نیا میزائل سٹی‘: کون سے نئے میزائل دکھائے گئے ہیں اور ’دشمنوں کو حیران‘ کرنے کا دعویٰ کیوں کیا جا رہا ہے؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • ماضی میں جاری ہونے والی میزائل سٹی کی تصاویر کی طرح اس زیرِ زمین تنصیب میں بھی متعدد بیلسٹک اور کروز میزائل اور ان کے لانچ سسٹمز دکھائے گئے ہیں۔
  • ان حملوں کے باوجود ایران اپنی میزائل صلاحیت برقرار رکھنے اور اپنی میزائل استعداد کے تسلسل اور بحالی کو یقینی بنانے میں کامیاب رہا ہے۔
  • ایران کا میزائل سٹی پروگرام کوئی نیا مظہر نہیں، اور ایران حالیہ برسوں میں متعدد بار زیرِ زمین میزائل شہروں کی رونمائی کر چکا ہے۔
  • یہ تقریباً دو برس کے دوران ایران کی جانب سے منظرِ عام پر لایا جانے والا پہلا میزائل سٹی ہے، تاہم اس کے حوالے سے ابھی بہت سے سوالات پائے جاتے ہیں۔

بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): رواں ہفتے منگل (9 نومبر) کے روز ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اپنی فضائیہ کے ’نئے میزائل سٹی‘ کی تصاویر جاری کیں۔ ان تصاویر میں مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور خاتم الانبیا فورس کے کمانڈر علی عبداللہی کو بھی پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر مجید موسوی کے ہمراہ اس تنصیب کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماضی میں جاری ہونے والی میزائل سٹی کی تصاویر کی طرح اس زیرِ زمین تنصیب میں بھی متعدد بیلسٹک اور کروز میزائل اور ان کے لانچ سسٹمز دکھائے گئے ہیں۔ یہ تصاویر ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب 40 روزہ جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے میزائل انفراسٹرکچر کے کئی حصوں بشمول میزائل اڈے اور میزائلوں کی تیاری و پیداوار کی تنصیبات کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا تھا۔

ان حملوں کے باوجود ایران اپنی میزائل صلاحیت برقرار رکھنے اور اپنی میزائل استعداد کے تسلسل اور بحالی کو یقینی بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں ایران کی میزائل صلاحیت کس حد تک کمزور ہوئی ہے۔

ایران کا میزائل سٹی پروگرام کوئی نیا مظہر نہیں، اور ایران حالیہ برسوں میں متعدد بار زیرِ زمین میزائل شہروں کی رونمائی کر چکا ہے۔ تاہم حالیہ فوجی پیش رفت اور میزائلوں کی پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور لانچنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے بعض حصوں کو پہنچنے والے نقصان نے ان تنصیبات کی اہمیت کو پہلے سے کہیں زیادہ اجاگر کر دیا ہے۔

یہ تقریباً دو برس کے دوران ایران کی جانب سے منظرِ عام پر لایا جانے والا پہلا میزائل سٹی ہے، تاہم اس کے حوالے سے ابھی بہت سے سوالات پائے جاتے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے اس تنصیب کے جغرافیائی محلِ وقوع، اس کی تعمیر کے درست وقت، اس کے حجم، اس میں موجود میزائلوں کی تعداد یا اس کی عملیاتی صلاحیت کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔ لہٰذا اب تک آزادانہ طور پر صرف جس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ ایرانی حکام نے ایک زیرِ زمین تنصیب کی تصاویر اور میزائل سازوسامان کی نمائش کی ہے۔ اس تنصیب کے حجم، صلاحیت، مکمل عملیاتی تیاری یا حتیٰ کہ اس میزائل سٹی کے ’نئے‘ ہونے سے متعلق دعووں کی بھی تصدیق فی الحال ممکن نہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نئے میزائل سٹی کی ایک سرنگ کو مختلف زاویوں سے کئی بار دکھایا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پاسدارانِ انقلاب کے بعض میزائل شہروں کے بارے میں یہ شبہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ پرانی تنصیبات کی سرنگوں اور دیگر حصوں کو، جنھیں پہلے زیادہ نہیں دکھایا گیا تھا، بڑی تعداد اور ’طاقت کے مظاہرے‘ کے لیے ’نئے‘ میزائل شہروں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

تاہم یہ میزائل سٹی واقعی نیا ہے یا نہیں، اس سے قطع نظر اس کی تصاویر جاری کیے جانے کا وقت اس کے اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک ہے۔

حالیہ فوجی جھڑپوں کے دوران ایران کے میزائل انفراسٹرکچر کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کے علاوہ میزائل سازی کی صنعت کے بعض حصوں اور میزائل ایندھن سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایسے حالات میں ایک نئی زیرِ زمین تنصیب کی نمائش اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک ناظرین کے لیے کئی پیغامات رکھتی ہے۔ پہلا یہ کہ ایران یہ دکھانا چاہتا ہے کہ فوجی حملوں کے نتیجے میں اس کے تمام میزائل ڈھانچے تباہ نہیں ہوئے اور اس کے پاس اب بھی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے سازوسامان اور صلاحیت موجود ہے۔

دوسرا پہلو میزائل ذخیرے کے تحفظ کا ہے۔ درحقیقت یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ زیرِ زمین تنصیبات میں میزائلوں کی منتقلی اور ذخیرہ اندوزی، فضائی حملوں کے مقابلے میں کمزوری کو کم کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

یہ معاملہ خاص طور پر ایسے حالات میں اہمیت اختیار کرتا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کو فضائی برتری حاصل تھی اور وہ ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ کے دوران ایران کی بعض زیرِ زمین میزائل تنصیبات محفوظ رہیں۔

ان تصاویر کا آخری اور اہم ترین پیغام ’ڈیٹیرنس‘ یعنی دشمن کو حملوں سے باز رکھنے کی صلاحیت ہے۔ میزائلوں کی تصاویر، اور مسلح افواج چیف آف سٹافِ اور پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر جیسے اعلیٰ فوجی حکام کی موجودگی کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایران اب بھی فوجی حملوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تاہم یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ یہ پیغامات اور جاری کردہ تصاویر لازماً اس بات کا ثبوت نہیں کہ یہ تنصیب حالیہ حملوں کے بعد تعمیر کی گئی ہے یا اس میں دکھائی گئی تمام صلاحیتیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے تاحال اس تنصیب میں موجود میزائلوں کی فنی خصوصیات، ماڈلز کے نام، مار، ایندھن کی نوعیت یا ان کی تعداد کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے تسنیم نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس تنصیب میں مختلف اقسام کے بیلسٹک اور کروز میزائل، اور ان کے لانچر، نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ تاہم گذشتہ میزائل شہروں کی تصاویر کے مقابلے میں اس بار بیلسٹک میزائلوں کے کم لانچر دکھائی دیتے ہیں۔

تصاویر کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سرنگوں میں بعض میزائل، جن میں شهاب بیلسٹک میزائل اور کروز میزائل شامل ہیں، نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

ان تصاویر میں پاسدارانِ انقلاب نے ایک ایسے میزائل کی تصویر دھندلا دی ہے جس کی شکل اور جسامت کروز میزائل سے مشابہ معلوم ہوتی ہے۔ میزائلوں اور ڈرونز کے ماہر فابیان ہینز کے مطابق غالب امکان ہے کہ یہ ’پاوہ کروز میزائل کا ترقی یافتہ ورژن‘ ہو۔

پاوہ میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے سومار کروز میزائلوں میں شامل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پاوہ میزائل 1650 کلومیٹر کے فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے متعلق یہ بھی مشہور ہے کہ یہ اُن میزائلوں کی نسل سے تعلق رکھتا ہے جو ہدف تک پہنچنے کے لیے مختلف راستے اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاوہ میزائل بیک وقت حملہ کرنے اور حملے کے دوران ایک دوسرے سے رابطہ برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ غالباً اسی وجہ سے ایران نے فروری 2023 میں اسرائیل پر اپنے پہلے حملے میں اس میزائل کا استعمال کیا تھا۔

پاوہ میزائل کی رونمائی فروری 2023 میں کی گئی تھی اور ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی مار اسرائیل تک پہنچنے کے لیے کافی ہے، اور اسی سال اسرائیل پر حملے کے دوران اس کا عملی نمونہ دکھایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے نمائش کے لیے پیش کیے گئے مجموعے میں ایک سیاہ رنگ کا کروز میزائل بھی دکھائی دیتا ہے، تاہم اس نئے میزائل کے بارے میں، جس کی ظاہری شکل نئی نسل کے کروز میزائلوں سے مشابہ ہے، تاحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر مجید موسوی نے بھی اس میزائل سٹی کے دورے کے دوران میزائل صلاحیتوں میں توسیع کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے جدید میزائل میدانِ جنگ میں دشمنوں کو حیران کر سکتے ہیں۔

اس زیرِ زمین میزائل تنصیب کے دورے کے دوران مسلح افواج کے چیف آف سٹاف علی عبداللہی نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تہران کا ردِعمل ممکنہ طور پر مشرقِ وسطیٰ سے آگے تک پھیل سکتا ہے۔

ان کے یہ بیانات رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ‌ ای کے حالیہ بیانات کی عکاسی کرتے ہیں۔ گذشتہ دنوں مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ ایک ملاقات میں، جس کی تصاویر جاری نہیں کی گئیں، انھوں نے کہا تھا کہ ’دشمنوں‘ کے خلاف ردِعمل ’فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے بالاتر‘ ہونا چاہیے۔

بہت سے مبصرین نے اس پیغام کو میزائلوں کی مار میں اضافے کے اشارے کے طور پر دیکھا۔ بعد ازاں پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے بھی اسی مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے ’میزائلوں کی مار سے متعلق پابندیوں کے خاتمے اور میزائل و ڈرون کی پیداوار کی لائنوں کو زیرِ زمین منتقل کرنے‘ کا ذکر کیا۔

اس سے قبل ایران کے موجودہ میزائلوں کی زیادہ سے زیادہ مؤثر مار دو ہزار سے ڈھائی ہزار کلومیٹر کے درمیان بتائی جاتی رہی ہے۔

ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا کہ سابق رہبر علی خامنہ‌ ای کی یہ ہدایت، جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی مار فی الحال دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ نہ ہو، زیادہ دور تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں رکاوٹ بنی۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے پیچھے ایک ’وجہ‘ ہے، تاہم انھوں نے کبھی اس کی وضاحت نہیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے میزائل سٹی کی رونمائی کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے 40 روزہ جنگ کے بعد ایران کے میزائل ڈھانچے کی صورتِ حال کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے رواں سال مارچ میں سیٹلائٹ تصاویر اور اسلحہ ماہرین سے گفتگو کی بنیاد پر تیار کی گئی ایک تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے پہلے چار ہفتوں کے دوران بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار کے چار اہم مراکز اور کم از کم 29 میزائل لانچ اڈوں کو نقصان پہنچا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق خجیر، پارچین، حکیمیہ اور شاہرود کے فوجی کمپلیکس اُن اہم مراکز میں شامل تھے جہاں میزائل ایندھن کی پیداوار اور میزائلوں کی اسمبلنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے بعض حصوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ زیرِ زمین سرنگوں کے متعدد داخلی راستے، جو میزائلوں کے ذخیرے کے لیے استعمال ہوتے تھے، یا تو نقصان کا شکار ہوئے تھے یا بند ہو گئے تھے۔

تاہم واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرنے والے ماہرین نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ان تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان ایران کے میزائل پروگرام کے مکمل خاتمے کے مترادف نہیں۔

مغربی ایران میں عراق کی سرحد کے قریب واقع کرمانشاہ کے میزائل اڈے پر اُن عمارتوں کے اوپر نئی چھتیں تعمیر کی گئی ہیں جو پہلے تباہ ہو چکی تھیں۔ اسی طرح تہران کے مشرق میں واقع پارچین فوجی کمپلیکس میں تباہ شدہ عمارتوں اور ملبے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ متعدد فضائی حملوں کا نشانہ بننے کے باوجود اس کمپلیکس کی کئی مرتبہ تعمیرِ نو کی جا چکی ہے۔

گذشتہ اکتوبر میں امریکی تھنک ٹینک فارن پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک اور رپورٹ میں کمرشل سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے ایران کے میزائلوں کی تیاری کے تین اہم مراکز، یعنی پارچین، خجیر اور شاہرود کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اس جائزے کے مطابق تینوں مقامات پر زیرِ زمین حصوں میں سرگرمیوں کے آثار دیکھے گئے، تاہم زمین کی سطح پر موجود پیداواری ڈھانچے کی بحالی محدود رہی۔

اس رپورٹ میں ایک قابلِ توجہ نکتہ شاہرود میں زیرِ زمین سرنگوں کی کھدائی اور توسیع کا سلسلہ جاری رہنا تھا۔

محققین نے امکان ظاہر کیا کہ یہ سرنگیں میزائل پروگرام سے متعلق سرگرمیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تعمیر کی گئی ہوں، تاہم انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان سرنگوں کے درست استعمال کے بارے میں یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ایران کے میزائل پروگرام کا جائزہ لینے یا اس بارے میں حتمی نتیجہ اخذ کرنے کے لیے صرف سیٹلائٹ تصاویر کافی نہیں ہوتیں۔ البتہ ان تصاویر کی مدد سے ان اڈوں کو پہنچنے والے نقصانات یا وہاں ہونے والی تعمیراتی سرگرمیوں کا کسی حد تک اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

تاہم ان تنصیبات کے اندر، جو زیادہ تر زیرِ زمین واقع ہیں، حقیقت میں کیا ہو رہا ہے اور آیا ایران میزائلوں کی تیاری اور پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے یا نہیں، اس بارے میں واضح معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
14 نومبر 2026•12 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

اٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیا

اٹلی کے ڈیٹا پروٹیکشن ادارے نے میٹا پر 805 ملین یورو کا بھاری جرمانہ کیا ہے، یہ رقم پاکستانی روپے میں ساڑھے 24 ارب سے زائد بنتی ہے۔

14 نومبر 2026•13 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

صدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورت

وزیراعظم آفس ایکس صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی ہے۔

14 نومبر 2026•34 منٹ پہلے•مریم نقوی

راولپنڈی، اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 افراد گرفتار

راولپنڈی و اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف آپریشن کے دوران 150 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

14 نومبر 2026•34 منٹ پہلے•طارق محمود چوہدری

راولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشاف

راولپنڈی کے علاقے رنیال میں آئل فیلڈ کی زیرِ زمین سپلائی لائن سے دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشاف۔

14 نومبر 2026•34 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

عالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے سندھ میں صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کے منصوبوں کے لیے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی۔

14 نومبر 2026•55 منٹ پہلے•سید ذیشان حیدر

غیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی : فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا۔