کراچی: بینک سے رقم نکلوانے والے شہری سے 1 کروڑ روپے سے زائد چھین لیے گئے، متاثرہ شخص زیر حراست

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی: بینک سے رقم نکلوانے والے شہری سے 1 کروڑ روپے سے زائد چھین لیے گئے، متاثرہ شخص زیر حراست"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ شہری غیر ملکی خاتون کا ملازم ہے، غیر ملکی خاتون اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہے، واقعہ مشکوک ہے، خاتون نے کم رقم بینک سے نکالنے کا کہا تھا، متاثرہ شہری کے بیان کی ویریفکیشن کی جارہی ہے۔
- پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک سے تین کروڑ 75 لاکھ روپے نکلوائے تھے، موٹرسائیکل سوار ملزمان بیگ چھین کر فرار ہوئے۔
- حکام کا کہنا ہے کہ شہری بار بار اپنے بیانات تبدیل کر رہا ہے، ابتدائی طور پر ایک کروڑ روپے، بعد میں تین کروڑ 75 لاکھ روپے لوٹنے کا بتایا، بینکوں سے ویریفکیشن جاری ہے، اب تک ایک کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کے ثبوت ملے ہیں۔
- پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے اسلحہ بردار ملزمان کا بتایا بعد میں کہا کہ موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر روکا، 3 کروڑ 75 لاکھ روپے کے دعوے کی تصدیق کی جارہی ہے، شہری اتنی بڑی رقم موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھ کر لے جا رہا تھا، غیر ملکی خاتون نے حال ہی میں شہری کو ملازمت پر رکھا تھا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی کے علاقے گزری میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے ایک کروڑ روپے سے زائد چھین لیے گئے، پولیس نے غیرملکی خاتون کی شکایت پر متاثرہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ شہری غیر ملکی خاتون کا ملازم ہے، غیر ملکی خاتون اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہے، واقعہ مشکوک ہے، خاتون نے کم رقم بینک سے نکالنے کا کہا تھا، متاثرہ شہری کے بیان کی ویریفکیشن کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک سے تین کروڑ 75 لاکھ روپے نکلوائے تھے، موٹرسائیکل سوار ملزمان بیگ چھین کر فرار ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری بار بار اپنے بیانات تبدیل کر رہا ہے، ابتدائی طور پر ایک کروڑ روپے، بعد میں تین کروڑ 75 لاکھ روپے لوٹنے کا بتایا، بینکوں سے ویریفکیشن جاری ہے، اب تک ایک کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کے ثبوت ملے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے اسلحہ بردار ملزمان کا بتایا بعد میں کہا کہ موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر روکا، 3 کروڑ 75 لاکھ روپے کے دعوے کی تصدیق کی جارہی ہے، شہری اتنی بڑی رقم موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھ کر لے جا رہا تھا، غیر ملکی خاتون نے حال ہی میں شہری کو ملازمت پر رکھا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اسلام آباد سے واپس آئیں گی تو تحقیقات میں مزید پیشرفت ممکن ہے، خاتون کے کہنے پر ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





