لاہور ہائیکورٹ: غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ 2 خواتین کی ضمانتیں خارج

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لاہور ہائیکورٹ: غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ 2 خواتین کی ضمانتیں خارج"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عدالت نے نمرہ کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج۔
- لاہور ہائی کورٹ نے مسکان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج۔
- پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احمد تنویر کا تعلق کروڑ پتی بااثر خاندان سے ہے جبکہ ڈیانا رقم لینے کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہے۔
- واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی خاتون ڈیانا نے ملزم احمد تنویر کو بے قصور قرار دیا تھا۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور ہائی کورٹ نے غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں 2 خواتین کی ضمانتیں خارج کر دیں۔
عدالت نے نمرہ کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج۔
لاہور ہائی کورٹ نے مسکان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احمد تنویر کا تعلق کروڑ پتی بااثر خاندان سے ہے جبکہ ڈیانا رقم لینے کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی خاتون ڈیانا نے ملزم احمد تنویر کو بے قصور قرار دیا تھا۔
نئے ویڈیو بیان میں غیر ملکی خاتون نے کہا تھا کہ میرےساتھ ہونے والی زیادتی سے احمد تنویر کا کوئی تعلق نہیں ہے، احمد تنویر نے میرے ساتھ زیادتی نہیں کی نہ میرا موبائل فون لیا، میں نے پہلا بیان کسی دباؤ میں آکر دیا تھا۔
غیرملکی خاتون ڈیانا نے ایمبیسی دستاویزات کے ذریعے بھی ملزم احمد تنویر کو بےقصور قرار دیا تھا جبکہ دیگر 2 ملزمان محسن اور عزیر کو بھی معاف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ معاملہ مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





